لاپتہ امریکی فوجی کی لاش ملی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں عراقی پولیس نے کہا کہ گزشتہ ہفتے اغواء ہونے والے تین امریکی فوجیوں میں ایک کی لاش دریائے فرات سے برآمد ہوئی ہے۔ امریکی فوجی کی یہ لاش بغداد کے جنوب میں مصائبہ کے علاقے میں دریائے فرات سے ملی ہے تاہم امریکی فوجی حکام نے اس کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔ یہ تینوں امریکی فوجی بغداد کے جنوبی علاقے میں مزاحمت کارروں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ عراق میں جاری تشدد کے ایک اور واقعہ میں بیس عراق شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ تازہ ہلاکتیں ایک کیفے پر خود کش حملے میں ہوئیں۔ دریں اثناء امریکی فوج نے نو مزید امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ کیفے پر ہونے والے خود کش حملہ مندیلہ کے قصبے میں ہوا جس میں شیعہ کرد آبادی کی اکثریت ہے اور یہ ایران کی سرحد پر واقع ہے۔ نو میں سے سات امریکی فوجی منگل کو چار مختلف بم دھماکوں اور فائرنگ میں ہلاک ہوئے۔ دو دوسرے امریکی میرین تھے جو صوبے انبار میں ہلاک ہوئے۔ فرات سے برآمد ہونے والی لاش امریکی فوج نے قبضے میں لے لی ہے اور وہ اس کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ عراق پولیس نے کہا کہ فرآت سے برآمد ہونے والی لاش کے بدن پر امریکی فوجی کی پتلون اور پیروں میں فوجی جوتے تھے اور اس کے بازو پر ٹیٹو بھی بنا ہوا تھا۔ اس لاش کے سر اور سینے پر گولیوں کے نشانات تھے۔ ان لاپتہ فوجیوں کی تلاش میں چار ہزار امریکی فوجی اور دو ہزار عراقی فوجی شامل تھے۔ | اسی بارے میں قرضے معاف کریں: عراقی وزیراعظم03 May, 2007 | آس پاس عراق، چھ امریکی فوجی ہلاک07 May, 2007 | آس پاس عراق: خودکش بم دھماکہ 30 ہلاک13 May, 2007 | آس پاس بغداد: بارہ امریکی فوجی ہلاک21 May, 2007 | آس پاس عراق سے فوجی انخلاء کا بل واپس23 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||