عراق سے فوجی انخلاء کا بل واپس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی نے عراق جنگ کے لیے سو بلین ڈالر کی امداد کو فوجی انخلاء سے مشروط کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ امریکی صدر کے اس بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دینے کے بعد اس بات کا فیصلہ بل پر کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی بحث و تکرار کے بعد ہوا۔ ڈیموکریٹس نے اس اقدام کو وائٹ ہاؤس کی فتح قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل میں داخلی استعمال کے لیے بھی اضافی فنڈ شامل کیےگئے ہیں۔ یہ فیصلہ ایک اس دستاویز کے سامنے آنے کے بعد ہوا ہے جو پہلے خفیہ تھی لیکن اب عام ہو گئی ہے۔ اس دستاویز میں اسامہ بن لادن کو عراق میں القاعدہ کے رہنما کوامریکہ پر حملہ کرنے کا حکم دینے کو کہا گیا ہے۔ امریکہ کی داخلی سکیورٹی کے مشیر فرانسز ٹاؤن سینڈ نےکہا ہے کہ ابو مصعب الزرقاوی کو امریکہ میں ایک سیل کھولنے کا کہا گیا تھا، جو جون سن دو ہزار چھ میں ایک امریکی حملے میں مارے گئے تھے۔ مس ٹاؤن سینڈ نے کہا ہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ عراق ’شدت پسندوں کا گڑھ رہ چکا ہے اور القاعدہ وہاں سے باآسانی امریکہ پر حملہ کر سکتی تھی‘۔ دونوں سیاسی پارٹیوں کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ عراق کے لیے فنڈ کا بل جمعہ تک تیار ہوجائےگا۔ امریکی صدر جارج بش نے پہلے ہی جنگ کے لیےفنڈِنگ کے ایک بِل کو ویٹو کردیا ہے کیونکہ کانگریس نے اس کی منظوری اس شرط پر دی تھی کہ امریکی فوجیوں کو عراق سے ایک ٹائم ٹیبل کے تحت واپس آنا ہوگا۔ کانگریس میں اکثریتی رہنما سٹینی ہوئیر کا کہنا ہے کہ ’جارج بش نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ امریکی فوج کے انخلاء کا وقت مقرر کرنے کی شرط پر وہ فنڈِنگ کے بل پر دستخط کرنے کے لیے تیار نہیں۔اس لیے ہم بھی ان کے ویٹو کرنے کے بعد فوجیوں کے انخلاء کا بل پاس نہیں کر سکتے‘۔ لیکن ریپبلکنز کا کہنا ہے کہ ڈیڈلائن کے معاملے پر کئی ہفتوں کی جدوجہد کے بعد کا فیصلہ ان کی جیت ثابت کرتا ہے۔ ہاؤس کے ریپبلکن رہنما جان بوئنر کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے بالاخر فوجیوں کے انخلاء سے متعلق تاریخ کے تعین کا فیصلہ کر کے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے اس لیے چار ماہ میں پہلی مرتبہ معمولی سے کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم پہلی مرتبہ ایک مفاہمتی سمجھوتہ کیا گیا ہے جس کی رو سے غیر فوجی تعمیرات کے لیے امداد کو ملک میں تشدد کی کمی کے لیے عراق کی کوششوں سے مشروط کیا گیا ہے۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک اکثریتی رہنما ہیری ریڈ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی انخلاء سے متعلق معاملے کو ایک الگ بل کی صورت میں اس سال موسم گرما میں پیش کرےگی۔ | اسی بارے میں انخلاء کا منصوبہ، ویٹو کریں گے: بش08 March, 2007 | آس پاس عراق جنگ کے لیے سرمائےکا بل منظور11 May, 2007 | آس پاس بُش: عراق سے واپسی کا ِبل ویٹو01 May, 2007 | آس پاس عراق سےفوجی انخلاء کا بل منظور 26 April, 2007 | آس پاس فنڈز میں تاخیر پر بش کی تنبیہ04 April, 2007 | آس پاس رپبلکن بحث رکوانے میں کامیاب06 February, 2007 | آس پاس بغداد: بارہ امریکی فوجی ہلاک21 May, 2007 | آس پاس بش کو دھچکا، ڈیموکریٹس کی فتح28 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||