عراق: کانگریس نے فنڈز منظور کر دیے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں نے عراق جنگ کے لیے ایک سو ارب ڈالر مختص کرنے کے بل کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان نمائندگان نے اس بل کی منظوری ایک سو بیالیس ووٹوں کے مقابلے میں دو سو اسّی ووٹوں کی اکثریت سے دی جس کے بعد اسے سینیٹ میں بھی منظور کر لیا گیا۔ امریکی صدر کے ویٹو کے بعد اس بل میں اب عراق سے امریکی افواج کی واپسی کے نظام الاوقات کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔ کانگریس میں دو تہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے ڈیموکریٹس کو بادلِ ناخواستہ بل کو منظور کرنا پڑا۔ بل کی منظوری پر ڈیموکریٹ لیڈر سٹینی ہوائر نے کہا’ یہ بل ایک سیاسی حقیقت ہے۔ یہ وہ بل نہیں جسے ہم منظور کرنا چاہتے تھے‘۔ اس بل میں افغانستان میں امریکی افواج کے لیے بھی فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئےصدر بش نے ڈیمو کریٹس کی اکثریت والی کانگریس میں جنگ کےلیےغیر مشروط فنڈ پر اتفاق رائے کی تعریف کی تھی۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ عراق کے لیے سکیورٹی کی نئی حکمت عملی کے لیے آنے والے ہفتے اور مہینے بہت اہم ہیں۔ جارج بش نے کہا کہ امریکی فوجی دستوں کی آخری کمک جون میں عراق پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران عراق میں شدید لڑائی جاری رہنے کا امکان ہے۔ صدر بش نے کہا نئی حکمت عملی کے لیے یہ موسم گرما بہت اہم ہوگا۔ ’لڑائی شدید ہونے کا امکان ہے اور اس دوران امریکی اور عراقی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ امریکی افواج کو عراق میں ایک مختلف روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں اور بغداد کو محفوظ کیے بغیر ایسا ممکن نہیں ہے۔ امریکہ نے فروری میں اپنے ہزاروں فوجی دستے بغداد بھیج کر نیا سکیورٹی منصوبہ شروع کیا تھا۔ |
اسی بارے میں عراق جنگ کی فنڈِنگ پر اختلافات12 May, 2007 | آس پاس عراق جنگ کے لیے سرمائےکا بل منظور11 May, 2007 | آس پاس عراق سے فوجی انخلاء کا بل واپس23 May, 2007 | آس پاس بُش: عراق سے واپسی کا ِبل ویٹو01 May, 2007 | آس پاس عراق سےفوجی انخلاء کا بل منظور 26 April, 2007 | آس پاس عراق: سات امریکی فوجی ہلاک21 May, 2007 | آس پاس جمی کارٹر کی بلیئر پر تنقید19 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||