عراق: دو دن میں چودہ امریکی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کے مطابق عراق میں گزشتہ دو دن کے دوران چودہ امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ جمعرات کو شمالی عراق کے قصبے سلیمان بیگ میں ایک ٹرک خودکش حملے میں کم از کم پندرہ شہری ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں میں سے بارہ بغداد میں ہونے والے چار مختلف حملوں میں مارے گئے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ان ہلاکتوں کے ساتھ ماہِ جون میں مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد انسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ دو دن میں امریکی فوج کو سب سے بڑا جانی نقصان جمعرات کو اس وقت پہنچا جب شمال مشرقی بغداد میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پانچ امریکی فوجی مارے گئے۔ اس دھماکے میں تین عراقی شہری بھی ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ چار امریکی فوجی بدھ کو مغربی بغداد میں ایک بم حملے میں مارے گئے تھے جبکہ تین علیحدہ علیحدہ واقعات میں پانچ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ ادھر امریکی فوج کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال میں جاری آپریشن کے دوران دو دن میں درجنوں مزاحمت کار مارے جا چکے ہیں۔ عراق میں امریکی کمانڈر جنرل پیٹرائس کا کہنا ہے کہ اسّی کے قریب القاعدہ رضاکار ہر ماہ شام سے عراق میں داخل ہو رہے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر خود کش بمبار ہیں۔ | اسی بارے میں بغداد: خودکش حملہ، 75ہلاک19 June, 2007 | آس پاس بعقوبہ:القاعدہ کے خلاف نیا آپریشن 19 June, 2007 | آس پاس امریکی میرین کا مسلمان چہرہ20 June, 2007 | آس پاس روضۂ عسکری پر حملہ، مینار تباہ13 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||