بعقوبہ:القاعدہ کے خلاف نیا آپریشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ دس ہزار امریکی و عراقی فوجی بغداد کے شمال میں القاعدہ کے نیٹ ورکس کے خلاف ایک نئی کارروائی میں شریک ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ فوجی دیالہ صوبے میں القاعدہ کا اہم گڑھ تصور کیے جانے والے شہر بعقوبہ اور اس کے گردونواح میں’آپریشن ایرو ہیڈ رپر‘ میں مصروف ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق اس آپریشن کے آغاز میں ہی بائیس شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ امریکی کمانڈر بریگیڈیر جنرل مک بیڈنیرک کے مطابق’ ہمارا اصل مقصد القاعدہ کے اثر ونفوذ اور عوام کو ان سے درپیش خطرے کا خاتمہ کرنا ہے۔ یہ آپریشن عراقی وزارتوں کی مدد کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ وہ عوام کو بنیادی ضروریاتِ زندگی فراہم کر سکیں تاکہ عوام کا نہ صرف صوبائی حکومت بلکہ وفاقی حکومت پر اعتماد بحال ہو سکے‘۔ یہ آپریشن پیر اور منگل کی درمیانی شب شروع ہوا اور اس کے لیے فوجیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر بعقوبہ لایا گیا۔ فوجیوں کو اس آپریشن میں ٹینکوں اور جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق’ ٹاسک فورس نے آج آپریشن ایرو ہیڈ رپر بڑے پیمانے پر شروع کیا ہے اور اس مقصد عراق میں موجود اور بعقوبہ اور اس کے نواح میں سرگرم القاعدہ کے دہشتگردوں کا خاتمہ ہے‘۔ بی بی سی کے اینڈریو نارتھ کے مطابق’ یہ تازہ آپریشن بغداد میں ہونے والے آپریشن کی طرز پر ہی کیا جا رہا ہے جس کا مقصد علاقے سے مزاحمت کاروں کا خاتمہ اور وہاں قبضہ قائم رکھتے ہوئے تعمیرِ نو کرنا ہے۔ اس آپریشن میں امریکی فوج مزاحمت کاروں کا خاتمہ کرے گی جبکہ عراقی فوج وہاں اپنا کنٹرول قائم رکھےگی جس کے بعد عوام کا دل جیتنے کے لیے تعمیرِ نو کا عمل شروع ہو گا‘۔ تاہم بی بی سی کے نامہ نگاروں کے مطابق بغداد میں اس قسم کے آپریشن کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے کیونکہ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ مزاحمت کار آپریشن کی صورت میں وہ علاقہ چھوڑ کر کسی دوسری جگہ سرگرمِ عمل ہو جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں فوجیوں کے لیے تاش کی گڈیاں19 June, 2007 | آس پاس 13 ایتھلیٹس کی لاشیں برآمد17 June, 2007 | آس پاس روضۂ عسکری پر حملہ، مینار تباہ13 June, 2007 | آس پاس سابق فوجی خود کشی پر مائل12 June, 2007 | آس پاس عراق میں القاعدہ کے مقابل سُنی11 June, 2007 | آس پاس امریکی افواج کے نئے سربراہ09 June, 2007 | آس پاس عراق:کاربم دھماکوں میں چودہ ہلاک08 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||