امریکی افواج کے نئے سربراہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس ایڈمرل مائیکل مولن کو ملک کی مشترکہ افواج کے سربراہ کے طور پر پیش کریں گے ۔ رابرٹ گیٹس نے کہا کہ وہ موجودہ چیئرمین جنرل پیٹر پیس کے عہدے کی مدت کو بڑھانے کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ وہ کانگریس میں اس سلسلے میں اختلاف رائے سے بچنا چاہتے ہیں۔ جنرل پیس عراق میں امریکی افواج سے متعلق تمام متنازعہ فیصلوں میں شامل رہے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں بش انتظامیہ کو عراق کے موضوع پر کانگریس کی جانب سے کئ چیلنجز کا سامنا رہا ہے جہاں اب ڈیمو کریٹس اکثریت میں ہیں۔ مسٹر گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ جنرل پیس کے عہدے کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع چاہتے تھے لیکن وہ اس پیچیدہ اور ماضی کی جانب دیکھنے والے عمل سے نہیں گزرناچاہتے۔ ایڈمرل مولن اس وقت امریکی بحریہ کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمرل مولن میں امریکی مسلح افواج کی قیادت کرنے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ | اسی بارے میں ’فوج عراق پالیسی میں تجاویزدے گی‘11 November, 2006 | آس پاس عراق: تقسیم ،خانہ جنگی کےخدشات 03 August, 2006 | آس پاس عراقی’قتلِ عام‘ پر امریکی پریشان31 May, 2006 | آس پاس فلوجہ میں امن کی امیدیں معدوم21 April, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||