BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 April, 2004, 00:19 GMT 05:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلوجہ میں امن کی امیدیں معدوم
 امریکی وزیرِ دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ
رمزفیلڈ نے امریکی ٹھیکیداروں کے قاتلوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے
امریکی وزیرِ دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ نے عراقی شہر فلوجہ میں امریکی فوجی دستوں اور شدت پسندوں کے درمیان تعطل مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کے تھوڑے بہت امکان کو بھی ختم کر دیا۔

واشنگٹن ان لوگوں کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے جنہوں نے اس ماہ کے اوائل میں چار امریکی ٹھکیداروں کو قتل کیا تھا۔ڈونلڈ رمزفیلڈ نے انہیں ٹھگ ، قاتل اور صدام حسین کے کٹر حامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امن اور آزادی کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایک سینئر امریکی جنرل پیٹر پیس نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکی مرینز کارروائی کےلئے تیار ہیں ۔ قبل ازیں امریکی فوج نے بتایا کہ جنگ بندی کے باوجود اس کے فوجی دستوں نے فلوجہ میں آٹھ عراقیوں کو ہلاک کیا ہے ۔

امریکی ترجمان نے بتایا کہ یہ لوگ راکٹ سے داغے جانے والے بم لیے ہوئے تھے ۔ فلوجہ کی لڑائی میں اب تک 600 سے زائد عراقی اور تقریباً 70 امریکی ہلاک ہو چکے ہیں۔

قبل ازیں کل عراق میں امریکی فوج کے ایک اعلٰی اہلکار جنرل مارک کمٹ نے کہا تھا کہ اگر فلوجہ میں عراقی عسکریت پسندوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو امریکی فوج اپنا آپریشن دوبارہ شروع کردے گی۔
یہ بیان جنرل کمٹ نے عراق کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ ایک معاہدہ طے کرنے کے بعد جاری کیا تھا ۔ اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کو بھاری اسلحہ امریکی فوج کے حوالے کرنا ہوگا۔

جنرل کمٹ نے کہا امریکہ کو یہ علم تو نہیں ہے کہ ان افراد کے پاس کتنی تعداد میں بھاری اسلحہ موجود ہے تاہم انہیں یہ ہتھیار امریکی فوجیوں کے حوالے کرنے ہوں گے۔

انہوں نے اس اقدام کے لئے وقت کی کسی حد کا تعین تو نہیں کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ فلوجہ میں ایسی صورتحال بحال کرنا چاہتے ہیں جس میں اتحادی افواج آزادانہ طور پر شہر کا گشت کرسکیں اور عراقی پولیس اپنا کام دوبارہ شروع کرسکے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد