| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
چُن کر مارنا جائز ہے: رمزفیلڈ
امریکی وزیرِ دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ نے کہا ہے کہ افغانستان اور عراق میں شورش پسندوں کے رہنماؤں کے قتل کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ان کا بیان افغانستان میں ایسی ہی ایک امریکی کارروائی کے بعد آیا ہے جس کے نتیجے میں نو افغان بچے ہلاک ہو گئے تھے۔ رمزفیلڈ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ شورش پسند پکڑیں جائیں یا ہتھیار ڈال دیں۔ لیکن اگر انہیں ہلاک بھی کر دیا جائے تب بھی انہیں اتنی ہی خوشی ہو گی جتنی انکے پکڑے جانے یا ہتھیار ڈالنے سے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے لوگوں کی سرکوبی میں حق بجانب ہیں جو امریکی فوجیوں اور عراقی شہریوں پر حملے کر رہے ہیں۔ رمزفیلڈ نے ان خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی افواج عراق میں شورش پسندوں کی سرکوبی کے لیئے اسرائیلی خصوصی دستوں کے مشورے پر عمل کر رہی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||