13 ایتھلیٹس کی لاشیں برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کی ٹائیکنڈو ٹیم کے تیرہ کھلاڑیوں کی ٹیم کی گلی سڑی لاشیں برامد ہو ئی ہیں جنہیں ایک سال قبل اغوا کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال مئی میں ٹیم کے پندرہ ارکان کو بغداد کے مغرب میں القاعدہ کے غلبے والےصوبہ عنبار سے اغوا کیا گیا تھا۔ یہ لوگ اردن میں ٹریننگ کیمپ سے واپس آرہے تھے۔ یہ لاشیں مغربی عراق میں رمادی کے نزدیک برآمد ہوئی ہیں۔ٹیم کے دو رکن اب بھی لاپتہ ہیں۔ گزشتہ دو برسوں میں مغربی عراق میں فرقہ وارانہ حملوں میں کھیلوں سے متعلق کئی عراقی اہلکاروں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔ عراقی پولیس کے مطابق یہ لاشیں سنی عنبار سالویشن کونسل کے لوگوں کو ملی ہیں یہ گروپ صوبے میں القاعدہ کے خلاف لڑ رہا ہے۔ ٹیم کے باقیات میں کھوپڑیاں ہڈیاں اور یونیفارم کے ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بغداد کے ایک ہسپتال بھیجا گیا۔ عراق کی نیشنل اولمپکس کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حسین العبیدی نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا ک یہ ایتھلیٹس ایک کلب کے ممبر تھے جو اولمپکس کے لیے کھلاڑی تیار کر رہا تھا۔ حسین العبیدی نے کہا کہ ’ہم امید کر رہے تھے کے ایک دن یہ ایتھلیٹس صحیح سلامت واپس آ جائیں گے اور ہم انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں گے‘۔
ان ایتھلیٹس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے صدر میں سینکڑوں لوگ جمع ہوئے انہیں نجف میں دفن کیا جائے گا۔ گزشتہ سال عراق کے انٹر نیشنل فٹبال ریفری ، عراقی اولمپکس فٹبال ٹیم کے ممبر اور ایک نیشنل والی بال کھلاڑی کو اغوا کیا گیا تھا۔ ان میں سے کچھ فرقہ وارانہ حملوں کے شکار ہوئے جبکہ کچھ کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا اور کچھ ان اسلامی شدت پسندوں کے ہاتھ لگے جو ان کی سرگرمیوں کو مناسب نہیں سمجھتے۔ | اسی بارے میں بغداد حملے: 20 ہلاک 50 اغوا12 November, 2006 | آس پاس عراق: خود کش حملے، پچاس ہلاک24 March, 2007 | آس پاس عراق میں القاعدہ کے مقابل سُنی11 June, 2007 | آس پاس ’عراقی بچے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں‘23 May, 2007 | آس پاس عراق: کلورین بم حملے، آٹھ ہلاک17 March, 2007 | آس پاس چالیس لاکھ عراقی بے گھر: اقوام متحدہ18 April, 2007 | آس پاس بغداد، چھ دھماکوں میں 160 ہلاک 18 April, 2007 | آس پاس خوف کی سیاست سے بٹتی ہوئی دنیا23 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||