بغداد: خودکش حملہ، 75ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں ایک کار خودکش بم حملے میں کم از کم 75 افراد ہلاک اور 130 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ بغداد کے مرکزی حصے میں واقع شیعہ مسجد الخلوانی کے قریب ایک کار میں ہوا۔ عراق میں حال ہی میں سنی اور شیعہ مساجد کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ملک کے شمالی شہر نصریہ میں پولیس اور ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ پولیس اور شیعہ مزاحمت کاروں کے درمیان دو دن سے جاری تصادم میں کم از کم پینتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل امریکی فوج کا کہنا تھا کہ دس ہزار امریکی و عراقی فوجی بغداد کے شمال میں القاعدہ کے نیٹ ورکس کے خلاف ایک نئی کارروائی میں شریک ہیں۔ یہ فوجی دیالہ صوبے میں القاعدہ کا اہم گڑھ تصور کیے جانے والے شہر بعقوبہ اور اس کے گردونواح میں’آپریشن ایرو ہیڈ رپر‘ میں مصروف ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق اس آپریشن کے آغاز میں ہی بائیس شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ | اسی بارے میں بغداد: شیعہ علاقے میں فوجی آپریشن05 March, 2007 | آس پاس بغداد: دھماکہ، چار امریکی ہلاک16 March, 2007 | آس پاس بغداد: بم دھماکے، دو سو تک ہلاک18 April, 2007 | آس پاس بغداد: بارہ امریکی فوجی ہلاک21 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||