BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 March, 2007, 01:14 GMT 06:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد: دھماکہ، چار امریکی ہلاک
اب تک عراق میں 3200 سے زائد امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ بغداد میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ دھماکہ شہر کے مشرقی حصے میں ہوا اور اس میں دو فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فوجی حکام کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والی فوجی گاڑی ایک قافلے کا حصہ تھی جو تلاشی کے آپریشن میں حصہ لے کر لوٹ رہا تھا۔

امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا گیا ہے’ پہلا دھماکہ قافلے کی گاڑیوں کے نزدیک ہوا جس کے تھوڑے عرصے بعد ایک اور دھماکہ ہوا جس میں چار فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے‘۔

مارچ سنہ 2003 کے بعد سے اب تک عراق میں 3200 سے زائد امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

علاوہ ازیں بغداد میں ہی ایک خود کش حملے اور ایک دیگر بم دھماکے میں آٹھ عراقی پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد ہلاک اور پچیس زخمی بھی ہوئے ہیں۔ خود کش حملہ کرادا ڈسٹرکٹ میں ایک حفاظتی چوکی پر ہوا جبکہ کار بم اسکندریہ کے علاقے میں پھٹا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد