BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 July, 2007, 18:42 GMT 23:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد: سڑکوں پر لاشوں میں اضافہ
بغداد میں ہلاکتیں
حکومت دعوؤں کے باوجود شہری ہلاکتوں پر قابو نہیں پا سکی ہے
عراقی پولیس کےمسلسل حفاظتی اقدامات کے باوجود بغداد میں غیر شناخت شدہ لاشوں کی تعداد فروری کے مہینے میں زیادہ رہی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جون میں 540 ایسی لاشیں پائی گئیں جن کے اعضاء کٹے ہوئےتھے یا ان پر تشدد کے اثرات موجود تھے۔ تاہم یہ تعداد 2006 کے مقابلے میں کافی کم ہے جوماہانہ کئی بار ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔

اس سے قبل سنی اور شیعہ فرقوں کے مابین جاری فسادات روکنے کے لیے بغداد میں تقریباً 30000 ہزار امریکی فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا جس سے قبل فروری اور اپریل کے درمیان امریکی افواج کے گشتی دوروں کے بڑھنے کے بعد ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں قابلِ ذکر کمی واقع ہوئی تھی۔

 گذشتہ دو مہینوں میں بغداد کی سڑکوں پر پائی جانے والی لاشوں کی تعداد میں سرعت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے جو عراقی پولیس کے مطابق بیس لاشیں یومیہ ہے۔
اس ہفتے عراقی حکومت نے واضح کیا تھا کہ ماہِ جون میں بغداد میں ہلاکتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ جون میں یہ تعداد 1241 تھی جو مئی میں ہونے والی 1951 ہلاکتوں کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہے۔

اس سلسلے میں امریکی افواج نے بھی دعوٰی کیا ہے کہ اس سال کے آغاز میں شہری ہلاکتوں میں واضح کمی ہوئی لیکن گذشتہ دو مہینوں میں بغداد کی سڑکوں پر پائی جانے والی لاشوں کی تعداد میں سرعت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے جو عراقی پولیس کے مطابق بیس لاشیں یومیہ ہے۔

تاہم بی بی سی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت کے اعدادوشمار غیر جانبدارانہ طور پر تصدیق شدہ نہیں ہیں اور کئی ہلاکتوں کے کوائف درج نہیں کیے جا سکے۔

اس ضمن میں بی بی سی کے نمائندے مائک سرجنٹ کا کہنا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر لاشوں کا جا بجا پایا جانا نہایت افسوس ناک امر ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد