بغداد بس اڈے پر دھماکہ، بیس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد میں پولیس کے مطابق ایک کار بم دھماکے میں بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری اہلکاروں نے بتایا ہے کہ بم بغداد کے ایک شیعہ اکثریتی علاقے میں بسوں کے اڈے پر کھڑی ایک کار میں چھوڑا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ جمرات کی صبح کے مصروف اوقات میں ہوا اور اس کا نشانہ بسوں کے انتظار میں کھڑے مسافر بنے۔ خدشہ ہے کہ اس میں بیس سے پچیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں تقریباً چالیس گاڑیوں کو، جن میں بسیں بھی شامل ہیں، آگ لگ گئی۔ یہ دھماکہ عراقی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر پندرہ منٹ پر پیش آیا۔ جمعرات کو ہی بصرہ میں سڑک کے کنارے ایک بم دھماکے میں گشت پر نکلے ہوئے تین برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس دھماکے میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔
تقریباً دس ہزار امریکی اور عراقی فوجیوں نے پچھلے ہفتے ’ایروہیڈ رپر‘ نامی آپریشن شروع کیا تھا جس کای مقصد امریکہ کے مطابق بغداد کے شمال مشرقی صوبے دیالہ سے القاعدہ کے جنگجوؤں کا صفایا کرنا ہے۔ بعقوبہ شہر میں شدید شدید لڑائی جاری ہے جہاں امریکی پچیسویں انفنٹری ڈویژن کے بریگیڈیئر جنرل مِک بیڈنریک کے مطابق کم از کم القاعدہ کے ساٹھ جنگجو مارے گئے ہیں۔ تاہم امریکی کمانڈرز نے انتباہ کیا ہے کہ صرف عراقی دستوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا کہ وہ مزاحمت کاروں سے حاصل کئے گئے علاقوں پر اپنا قبضہ قائم رکھ سکیں۔ اس ہفتے کے شروع میں وائٹ ہاؤس نے عراق میں ایک ’دشوار‘ موسمِ گرما کی پیشین گوئی کی تھی جہاں جنگجو ’دہشت کے بڑے واقعات برپا کرنے کے لیے اپنی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں‘۔ ادھر ایک اور واقعے میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہ بغداد کے شمالی گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے جس میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر نے غلطی سے القاعدہ کے ارکان کے طور پر نشاندہی کئے جانے والے گیارہ افراد کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کردیا تھا۔ گاؤں کے رہائشیوں اور بچ جانے والوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک وزخمی ہونے والے تمام افراد محافظ تھے جنہیں مقامی حکومتی اہلکاروں کی رضامندی حاصل تھی۔ امریکی فوج نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ہلاک وزخمی ہونے والوں کو ایک ملیشیا تصور کرتے ہیں جو عراقی پولیس کے پاس جارحانہ کارروائی کرہے تھے۔ تاہم انہوں نے اس بار القاعدہ کے ارکان قرار نہیں دیا۔ |
اسی بارے میں ’تشدد میں اضافے کی توقع تھی‘21 June, 2007 | آس پاس افغانستان میں عراقی حربے22 June, 2007 | آس پاس عراق: سنی رہنماؤں سمیت 30 ہلاک25 June, 2007 | آس پاس عراق: بم دھماکے میں 33ہلاک06 May, 2007 | آس پاس عراق، چھ امریکی فوجی ہلاک07 May, 2007 | آس پاس عراق:کاربم دھماکوں میں چودہ ہلاک08 June, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||