BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 August, 2007, 15:12 GMT 20:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق:’عالم سمیت 22ہلاک‘
ہلاک ہونے والوں نے دہشتگردوں کے خلاف ایک کاروائی میں امریکی فوجیوں کی مدد کی تھی: پولیس
عراقی پولیس کے مطابق صوبہ دیالہ میں القاعدہ کے مخالف ایک سنی مذہبی رہنماء کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اگرچہ ابھی تک اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم پولیس کے مطابق القاعدہ کے اس حملے میں کل بائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور پانچ خواتین کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

یہ حملہ شمال مشرقی عراق کے شہر کنان میں ہوا جس میں مزاحمت کاروں نے مورٹر اور راکٹ ِگرینیڈوں کی مدد سے گھروں اور ایک مسجد پر بمباری کر کے ایک مقامی سنّی شیخ اور اُن کے چند بیٹوں کو ہلاک کر دیا۔

کہا جاتا ہے کہ ان لوگوں نے کچھ دن قبل دہشت گردوں کے خلاف ایک کاروائی میں امریکی اور عراقی فوجیوں کی مدد کی تھی۔ بتایا جاتاہے کہ حملہ آور بھی سنّی تھے۔ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے جانے سے پہلے پانچ عورتوں کو بھی اغوا کیا۔

بعقوبہ پولیس کے سربراہ جنرل علی دلایان نےکہا کہ حملہ آوروں نےگھروں کو تباہ کر دیا جن میں خاندان کے تمام لوگ تھے۔ ان میں سے دوگھر ایک ہی خاندان کے تھے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے ایک مقامی گروہ، جو کبھی القاعدہ کا حمائتی تھا، اُس کی مدد سے جوابی کاروائی کی اور دہشت گردوں کو مار بھگایا۔

جنرل دلایان نے مزید کہا کہ بائیس حملہ آور بعدازاں کنان سے دور اس جنوبی علاقہ میں پکڑے گئے جوعراق میں القاعدا کا گڑھ مانا جاتاہے۔

کچھ دن قبل ہی القاعدہ اور مخالف سنّی عرب گروہ ایک ساتھ عراقی اورامریکی فوجوں کے ساتھ لڑ رہے تھے۔ مگر اب یہ رجحان بدل رہا ہے کیونکہ دہشت گردوں کے سخت مذہبی رجحانات کی وجہ سے ان کے ماضی کے ساتھی اب اُن سے الگ ہو رہے ہیں۔

حالیہ بغاوت پہلے اس قسم کی کارروائیاں صوبہ انبار میں شروع ہوئی تھیں، جو کبھی سنّی مزاحمت کا مرکز تھا مگر اب یہ دیگر صوبوں تک پھل چکی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد