صدام کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرپول نے عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ رغد حسین پر دیگر باتوں کے علاوہ دہشت گردی کا الزام بھی ہے۔ رغد حسین کی گرفتاری کے لیے عراق کی حکومت نے ایک سال قبل کارروائی کا آغاز کیا تھا لیکن حکام کا کہنا ہے قانونی تقاضے پورے کرنے میں وقت لگ گیا۔ اب انٹرپول رکن ممالک کو وارنٹ بھیج سکتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک صدام حسین کی بیٹی اردن میں تھیں جہاں سے انہوں نے اپنے والد کے خلاف جنگی جرائم مقدمے میں دفاع کا بندوبست کیا تھا۔ صدام حسین کو گزشتہ سال پھانسی دے دی گئی تھی۔ اردن یا کوئی بھی اور ملک انٹرپول کے وارنٹ پر کارروائی کرنے کا قانونی طور پر پابند نہیں۔ | اسی بارے میں صدام کی اہلیہ اور بیٹی’مفرور‘02 July, 2006 | آس پاس قذافی کی بیٹی، صدام کا دفاع 03 July, 2004 | آس پاس صدام کی موت سے خلیج گہری ہوگئی08 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||