صدام کی اہلیہ اور بیٹی’مفرور‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی حکام نے حکومت کو مطلوب اکتالیس مفرور افراد کی نئی فہرست جاری کی ہے جس میں عراق کے معزول صدر صدام حسین کی پہلی اہلیہ ساجدہ اور ان کی بڑی صاحبزادی رغد بھی شامل ہیں۔ یہ دونوں خواتین اردن میں جلاوطنی کاٹ رہی ہیں۔ حکام کو مطلوب ان مفرور افراد کی فہرست عراق میں قومی سلامتی کے مشیر موافق الرباعی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست کو جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ ہم یہ فہرست اس لیئے جاری کر رہے ہں کہ عوام اپنے دشمنوں کو پہچان سکیں‘۔ فہرست میں سابق عراقی نائب صدر عزت ابراہیم الدوری اور ملک میں القاعدہ کے نئے قائد ابو حمزہ المہاجر کے نام بھی شامل ہیں جن کو موافق الرباعی نے زیادہ تر ہلاکتوں اور بم دھماکوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور جن کا مقصد بقول موافق الرباعی، ملک کی شیعہ اور سنی آبادی میں فرقہ ورانہ جنگ بھڑکانا ہے۔ مواقف الرباعی ہی نے یہ بھی بتایا کہ القاعدہ کے سابق سربراہ ابومصعب الزرقاوی کو ان کی ہلاکت کے بعد ایک خفیہ مقام پر دفن کیا گیا ہے۔ الرزقاوی کے خاندان نے ان کی لاش کو اردن میں ان کے آبائی قصبے میں دفنانے کی درخواست کی تھی تاہم اردنی حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی۔ | اسی بارے میں عراقی یکجہتی کا نیا منصوبہ 25 June, 2006 | آس پاس ’صدام حسین کو پھانسی دی جائے‘19 June, 2006 | آس پاس بغداد: صدام کے وکیلِ صفائی ہلاک21 June, 2006 | آس پاس صدام اور ساتھی بھوک ہڑتال پر21 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||