صدام اور ساتھی بھوک ہڑتال پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے معزول صدر صدام حیسن نے اپنے سینئر وکیلِ صفائی کے قتل کے خلاف بھوک ہڑتال کر دی ہے۔ ان کے وکیل خامس العبیدی کی لاش عراق کے دارالحکومت بغداد میں ان کے اغواء کے چند گھنٹوں بعد ملی تھی۔ صدام حسین کی قانونی ٹیم نے بتایا ہے کہ ان کے مؤکل اور سات دوسرے قیدیوں نے عہد کیا ہے کہ وہ اور دیگر افراد اس وقت تک ہڑتال ختم نہیں کریں گے جب تک وکلاء صفائی کو بین الاقوامی سطح کا تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا۔ صدام حسین اور ان کے سات ساتھیوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں بغداد کی ایک عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ مدعا علیہان اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ انیس سو بیاسی میں صدام حسین کے خلاف سازش کی ناکام کوشش کے بعد وہ ایک گاؤں میں ایک سو اڑتالیس شیعہ مسلمانوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔
صدام حسین کے وکلاء کے سربراہ خلیل الدلائمی نے بتایا ہے کہ ان کے مؤکلوں نے بدھ کے روز خامس العبیدی کی ہلاکت پر بطور احتجاج ہڑتال شروع کی۔ ’انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ان کے وکلاء کو بین الاقوامی سطح کا تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا وہ کچھ نہیں کھائیں گے۔‘ اس مقدمے میں استغاثے کا مطالبہ ہے کہ صدام حسین کو پھانسی دی جائے۔ وکلائے صفائی نے اکثر یہ شکایت کی ہے کہ انہیں مناسب تحفظ نہیں دیا جا رہا اور اسی بنا پر انہوں نے اس مقدمے کی انصاف پسندی پر شک کا اظہار کیا ہے۔ گزشہ سال اس مقدمے کی شروعات میں صدام حسین کے دو وکیلوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ اب اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ صدام حسین کے ایک وکیل کی ہلاکت کے بعد خامس العبیدی نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ساتھی وکیل کے ’سوچے سمجھے قتل‘ کی شدید مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ وکلائے صفائی کو اپنی حفاظت کا انتظام خود کرنا پڑتا ہے۔ معزول صدر کے ایک اور وکیل بش الخلیل نے خامس العبیدی کی ہلاکت کا ذمہ دار امریکی فوج کو ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے سیکورٹی کے انتظامات تبدیل کر دیئے تھے جس سے وکلائے صفائی کی جان کو خطرہ بڑھ گیا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے وکلا کو بہتر سکیورٹی کی پیشکش کی ہے لیکن اس پیشکش کو ہمیشہ مسترد کر دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں بغداد: صدام کے وکیلِ صفائی ہلاک21 June, 2006 | آس پاس ’صدام حسین کو پھانسی دی جائے‘19 June, 2006 | آس پاس صدام : کمرہ عدالت میں اشتعال12 June, 2006 | آس پاس صدام کا ناول ٹوکیو میں دستیاب19 May, 2006 | آس پاس ’موت کے وارنٹ پر صدام کے دستخط‘19 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||