صدام کا ناول ٹوکیو میں دستیاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کہا جارہا ہے کہ سابق عراقی صدر صدام حسین کا لکھا ہوا ایک ناول جاپان کی مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا ہے۔ جاپانی پبلشر ادارے کا کہنا ہے کہ ’ڈیولز ڈانس‘ یا ’شیطان کا رقص‘ نامی اس ناول کا سکرپٹ صدام حسین کی ایک بیٹی کے ذریعے عراق سے باہر پہنچا ہے۔ صدام حسین اپنے دور میں کئی نادل لکھ چکے ہیں۔ ان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ یہ ناول امریکی حملے سے ایک ہی روز قبل مکمل کیا گیا تھا۔ عربی سکرپٹ میں لکھے گئے اس ناول کا ترجمہ ایک جاپانی خاتون صحافی نے کیا ہے۔ صحافی کا کہنا ہے کہ ناول کا سکرپٹ انہیں صدام حسین کے ایک وکیل سے ملا ہے جنہوں نے اس ناول کو شائع کرنے کی اجازت دی تھی۔ اس ناول پر گزشتہ برس اردن میں سیاسی وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ جاپان میں بیچا جانے والا صدام حسین کا یہ دوسرا ناول ہے۔
اس سے قبل ایک اور ناول ’زبیدہ اینڈ دا کنگ‘ یا ’زبیدہ اور بادشاہ‘ میں ایک ایسے رہنما کی کہانی بیان کی گئی ہے جو اپنے عوام کے لیئے اپنی پرآسائش زندگی قربان کر دیتا ہے۔ فی الوقت صدام حسین کو جنگی جرائم کے کئی مقدمات کا سامنا ہے۔ جاپان میں فروخت کیئے جانے والے اس حالیہ ناول میں ایک ایسے قبیلے کا ذکر ہے جو ایک دریا کے کنارے 1500 سال سے آباد تھا اور جس نے ایک حملہ آور فوج کو شکست دی۔ جاپانی مترجم خاتون نے سابق عراقی صدر کی حمایت میں ایک اپیل کی ہے کہ بغداد کی عدالت اگر انہیں مجرم بھی قرار دے دے تب بھی انہیں سزائے موت نہ دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدام امریکہ اور عراق کے بگڑتے تعلقات کے ایک گواہ ہیں اور انہیں اپنی کہانی سنانے کے لیئے زندہ چھوڑ دینا چاہیئے۔ |
اسی بارے میں صدام مقدمہ: فون کال کی ریکارڈنگ24 April, 2006 | آس پاس ’موت کے وارنٹ پر صدام کے دستخط‘19 April, 2006 | آس پاس لکھائی صدام کی ہی ہے: ماہرین17 April, 2006 | آس پاس عراق: خدشات جو حقیقت بن گئے10 April, 2006 | آس پاس امریکہ کےمزاحمت کاروں سے مذاکرات07 April, 2006 | آس پاس دستاویزات جعلی ہیں: صدام حسین05 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||