BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 July, 2004, 17:35 GMT 22:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قذافی کی بیٹی، صدام کا دفاع
عائشہ قذافی
لیبیا کے صدر کرنل معمر قذافی کی بیٹی عائشہ قذافی بھی عراق کے سابق صدر صدام حسین کا دفاع کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔ یہ ٹیم بیس سے تیس وکلاء پر مشتمل ہے۔

ٹیم کے رکن محمد الراشدین نے نےبی بی سی کو بتایا کہ ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ عائشہ کا کردار کیا ہوگا۔

صدام حسین کو پہلی بار جمعرات کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا جہاں ان کو ان کے خلاف لگائے گئے الزامات پڑھ کر سنائے گئے۔

اس سے قبل کرنل قذافی کھلے عام سابق صدر صدام حسین کے دفاع میں بیان دے چکے ہیں۔ وہ عرب سربراہان پر امریکہ کے تعاون کا الزام بھی لگا چکے ہیں۔

اردن کے شہری راشدین نے بی بی سی کو بتایا کہ پندرہ سو کے قریب وکلاء صدام حسین کے دفاع کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ لیکن انہوں نے کہا کہ اس وقت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً بیس سے تیس وکلاء عملاً سابق صدر صدام حسین کی دفاعی ٹیم میں شامل ہیں۔

راشدین نے کہا کہ یہ وکلاء فوری طور پر عراق جا کر صدام حسین سے ملنا چاہتے ہیں لیکن وہ عراقی اور امریکی حکام سے اپنی سلامتی کی ضمانت چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں عراق سے موت کی بہت سی دھمکیاں ملی ہیں‘ اور ان میں عراق کے کچھ مذہبی رہنما بھی شامل ہیں۔ لیکن انہوں نے کہا کہ سلامتی کی ضمانت نہ ملنے کی صورت میں بھی وہ مغربی صحافیوں کو ساتھ لے کر عراق ضرور جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد