صدر قذافی کیخلاف قتل کی تحقیقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر بش نے کہا ہے کہ امریکہ لیبیا کے خلاف سعودی ولیعہد کے قتل کی سازش کرنے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ لیبیا نے گزشتہ سال سعودی ولیعہد شہزادہ عبداللہ کو قتل کرنے کی سازش کی تھی اور اس سازش میں لیبیا کےصدر معمر قذافی بھی ملوث تھے۔ لیبیا نے ان الزامات کو ایک ایسا جھوٹ قرار دیا جس کا مقصد بیرونی دنیا میں لیبیا کے تشخص مجروح کرنا ہے۔ اس سازش کا انکشاف امریکی اخبارات نے کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ صدر معمر قذافی نے قتل کے اس منصوبے کے منظوری دی تھی۔ امریکی دفتر خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر لیبیا کے خلاف یہ الزام درست ثابت ہوا تو اس سے مفاہمت کے اقدامات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ترجمان رچرڈ باؤچر کا کہنا ہے کہ اسی الزام کی وجہ سے لیبیا کا نام اب تک ان ملکوں کی فہرست میں شامل ہے جو دہشت گردی کی سرپرستی کرتے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ لیبیا کے حکام سے اس معاملے پر بات ہو چکی ہے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ سیاسی اختلافات ختم کرنے کے لیے تشدد کے استعمال کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
صدر بش نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور اگر اس کے کچھ ثبوت مل گئے تو ان کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ انکشاف گزشتہ سال زیرحراست رہنے والے ایک امریکی مسلمان نے عائد کئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||