BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 April, 2004, 00:30 GMT 05:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لیبیا پر پابندیوں میں نرمی
معمر قذافی
اب امریکی بینکوں کو لیبیا جا کر کاروبار شروع کرنے کی اجازت ہوگی
امریکہ، لیبیا کے خلاف تادیبی پابندیاں نرم کر رہا ہے تاکہ امریکی کمپنیوں کے لئے لیبیا میں کاروبار کی راہ ہموار کی جا ہو سکے۔

وائٹ ہاوس کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اس فیصلے کے ذریعے لیبیا سے تیل امریکہ درآمد کرنے کے ساتھ بیشتر تجارتی روابط بحال ہو سکیں گے۔ متعدد بڑی امریکی تیل کمپنیوں کے لیبیا میں اثاثے ہیں لیکن سن انیس سو چھیاسی سے امریکی حکومت نے ان کے لین دین پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

امریکہ کی پالیسی میں یہ تبدیلی لیبیا کے اس فیصلہ کے بعد آئی ہے جس کے تحت اس نے وسیع پیمانے پر تباہی والے اسلحہ کا حصول ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سن اٹھاسی میں اسکاٹ لینڈ کے قصبہ لاکربی پر امریکی طیارہ کی بم سے تباہی میں دو سو ستر افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

البتہ لیبیا پر وہ پابندیاں اب بھی بر قرار ہیں جو دہشت گردی کی اعانت کرنے والے ملکوں کی فہرست میں اس کا نام شامل ہونے کی بنا پر عائد کی گئی ہیں۔

لیبیا کے ساتھ امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات میں گرمجوشی کے سلسلہ میں یہ تازہ اقدام ہے-

اس کا مطلب یہ ہے کہ اب امریکہ کی تیل کمپنیاں لیبیا سے کاروبار پھر دوبارہ شروع کر سکیں گی- امریکہ کی تیل کمپنیوں پر لیبیا سے کاروبار پر پابندی سن انیں سو اسی کے عشرہ میں صدر ریگن کے دور میں عائد کی گئی تھی-

اب امریکی بینکوں کو لیبیا جا کر کاروبار شروع کرنے کی اجازت ہوگی اور لیبیا کے طلبا دوبارہ امریکی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے سکیں گے-

فی الحال لیبیا اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازیں بند رہیں گی اور اسلحہ کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی۔ یہ پابندیاں اس وقت تک نہیں اٹھائی جائیں گی جب تک لیبیا کا نام دہشت گردی کی اعانت کرنے والے ملکوں کی ، امریکی حکومت کی فہرست سے خارج نہیں ہوتا۔

وائٹ ہاؤس نے وسیع پیمانے پر تباہی والے اسلحہ کے پروگرام ترک کرنے کے سلسلہ میں تعاون پر لیبیا کی زبردست تعریف کی ہے۔

امریکہ اور برطانیہ لیبیا سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کارروائی کر رہے ہیں لیکن امریکہ کے تاجر یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ لیبیا میں کاروبار شروع کرنے کے سلسلہ میں اپنے برطانوی ساتھیوں سے قدرے پیچھے رہ گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد