BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 February, 2004, 02:30 GMT 07:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی لیبیا جا سکیں گے
لیبیا کو انعام
واشنگٹن سے ملنے والے اشاروں کے مطابق امریکہ اپنے شہریوں کے لئے لیبیا جانے پر عائد پابندی ختم کر رہا ہے۔

سرکاری اہلکاروں کے مطابق صدر ریگن کی انتظامیہ نے انیس سو اسی میں اپنے شہریوں پر لیبیا کے سفرکے لئے جو پابندیاں عائد کی تھیں، انہیں اگلے ہفتے تک اٹھا لیا جائے گا۔

بظاہر امریکہ کے اس فیصلے کو لیبیا کے لئے ایک انعامی اعلان تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اس نے اپنے جوہری پروگرام کو ختم کر دینے سے اتفاق کیا تھا۔

دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی ایک علامت اس وقت ظاہر ہو گئی تھی جب کچھ پہلے امریکہ نے طرابلس میں اپنا سفارتی بھیجا تھا۔

امریکہ سے صحافی شاہیں صہبائی بتاتے ہیں کہ امریکی شہریوں پر لگی اس پابندی کے ہٹائے جانے کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ بھی نہیں کہا گیا۔

تاہم اس بات کے شواہد ہیں کہ اگلے ہفتے کسی وقت یہ اعلان کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف امریکی شہریوں کو اب لیبیا جانے کی اجازت مل جائے گی بلکہ واشنگٹن میں لیبیا سے متعلق اور بھی فیصلے کیئے جانے کا امکان ہے جس کا فائدہ لیبیا کو پہنچے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک لیبیا ان ممالک میں شامل ہے جو امریکہ میں بنی اس فہرست میں ہیں جنہیں دہشت گرد ملک کہا جاتا ہے۔ لہذا یہ خارج از امکان نہیں کہ جلد ہی لیبیا کو اس فہرست سے بھی نکال دیا جائے گا۔

شاہین صہبائی کے مطابق اس تازہ فیصلے سے امریکہ کی وہ کمپنیاں جو لیبیا نہیں جاسکتی تھیں اب با آسانی وہاں جا سکیں گی اور ان میں بالخصوص تیل کی کمپنیاں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اب وہاں عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارے کی بھی رسائی ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد