عراق:گورنر دھماکے میں ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی حکام کے مطابق جنوبی صوبے مثنی کے گورنر ایک سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق محمد علی الحسنی اس وقت ہلاک ہوئے جب صوبائی دارالحکومت سماوا میں ایک بم ان کے قافلے کے نزدیک پھٹا۔ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح آٹھ بجے ہوا اور اس میں گورنر کے متعدد محافظ بھی زخمی ہوئے۔ محمد علی الحسنی کا تعلق عراق کی سب سے بڑی شیعہ جماعت سپریم اسلامک عراقی کونسل سے تھا۔ وہ جماعت کے عسکری شعبے بدر آرگنائزیشن کے اہم رہنما تھے۔ یاد رہے کہ ماضی میں بدر آرگنائزیشن اور شیعہ رہنما مقتدٰی الصدر کی مہدی ملیشیا میں جھڑپوں کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ محمد الحسنی ماہِ اگست میں ہلاک ہونے والے دوسرے شیعہ گورنر ہیں۔ اس سے قبل صوبہ دیوانیہ کے گورنر خلیل جلیل حمزہ کو پولیس کے سربراہ میجر جنرل خالد حسن کے ہمراہ ایک بم دھماکے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں عراق بم دھماکہ گورنر ہلاک11 August, 2007 | آس پاس صدر بُش کے پرانے ساتھی مستعفی13 August, 2007 | آس پاس عراق دھماکے، دو سو ہلاک دو سو زخمی15 August, 2007 | آس پاس بغداد حملے میں سات افراد ہلاک19 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||