علی حمزا کو عمر قید کی سزا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ایک فوجی عدالت نے خلیج گوانتانامو میں قید ایک شخص علي حمزا البہلول کو القاعدہ رہمنا اسامہ بن لادن کا قریبی معتمد ہونے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ علی حمزا پر سازش کرنے، قتل پر آمادہ کرنے اور دہشت گردی کے لیے عملی تعاون کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔ علی حمزا کی عمر انتالیس سالہ ہے اور ان کا یمن سے تعلق ہے۔ ان پر القاعدہ کے لیے ویڈیو پیغامات تیار کرنے کا الزام بھی ہے۔ علی حمزا نے اس فوجی عدالت کو ایک دھوکہ قرار دیا۔ ان کے خلاف یہ فیصلہ جمعے کو سنایا گیا تھا لیکن سوموار کو اس کا اعلان کیا گیا۔ | اسی بارے میں بن لادن کے ڈرائیور پر جرم ثابت06 August, 2008 | آس پاس اسامہ کے ڈرائیور کو 66 ماہ قید کی سزا07 August, 2008 | آس پاس گوانتانامو فیصلے پر امریکی برہمی08 October, 2008 | آس پاس ’جب تک بش، تب تک گوانتانامو‘22 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||