BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 October, 2008, 02:14 GMT 07:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جب تک بش، تب تک گوانتانامو‘
امریکہ کا کہنا ہے کہ گوانتانامو کا قید خانہ بہترین انداز میں چلایا جا رہا ہے
امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ گوانتانامو کا قید خانہ بش انتظامیہ کے مکمل خاتمے تک بند نہیں ہوگا۔

پنٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ یہ قید خانہ اب دنیا میں بہترین انداز میں چلائے جانے والے قید خانوں میں سے ایک ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ گوانتانامو کا قید خانہ اتنا رسوا ہو گیا ہے کہ یہ امریکہ کے گلے پڑا ہوا ہے۔

دریں اثنا امریکی حکام نے اس قید خانے کے پانچ مکینوں کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات ختم کر دیئے ہیں۔

جن قیدیوں کے خلاف الزامات ختم کیے گئے ہیں ان میں نور عثمان محمد، بنیامین محمد، سفیان برہومی، عبداللہ الشرابی اور جبران سعد بن قحتانی شامل ہیں۔

الزامات ختم کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ افراد کے خلاف نئے الزامات مرتب کیے جا سکتے ہیں۔

گزشتہ ماہ ان مقدمات سے منسلک استغاثہ کے وکیل نے اپنے ہی دفتر کے امور پر تنقید کرتے ہوئے استعفٰی دے دیا تھا۔

امریکہ نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ یہ قید خانہ اس وقت تک بند نہیں ہوگا جبتک کہ جنوری میں صدر بش نئے صدر کے حلف کے بعد عہدۂ صدارات سے الگ نہیں ہوتے۔

بش انتظامیہ کا موقف یہ رہا ہے کہ گوانتا نامو کا قید خانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم ہتھیار ہے۔

لیکن ناقدین کہتے ہیں کہ قانونی اسقام کی وجہ سے مشتبہ افراد کے ساتھ زیادتیاں کی گئی ہیں۔

امریکہ میں موجودہ انتخابی دوڑ میں شامل امیدوار جان میکین اور باراک اوباما کہتے ہیں کہ وہ گوانتانامو کا قید خانہ بند کرنا چاہتے ہیں۔

فائل فوٹوامریکہ کا درد سر
آخر امریکہ گوانتانامو میں کیوں پھنس گیا؟
مستقبل داؤ پر
گوانتانامو،امریکی سپریم کورٹ فیصلہ کرےگی
گوانتانامو قیدی گوانتانامو کتابچہ
دو ہزار تین کا کتابچہ انٹرنیٹ پر شائع
پہلا مقدمہ، پہلی سزا
گوانتانامو:مسلمان آسٹریلیوی کو سزائے قید
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد