اسامہ سے منسوب آڈیو ٹیپ جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسامہ بن لادن سے منسوب ایک آڈیو ٹیپ میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی سرزمین آزاد کرانے کے لیے لڑائی جاری رکھیں۔ یہ آڈیو ٹیپ اسرائیل کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کی مناسبت سے ریلیز کی گئی ہے۔ اس ٹیپ میں کہا گیا ہے کہ مسلمان اسرائیلیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھیں اور ’فلسطین کا ایک سِنگل اِنچ‘ بھی نہ چھوڑیں۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ ٹیپ کتنی صحیح ہے۔ اس سے قبل مارچ میں بھی اسامہ بن لادن سے منسوب ایک ٹیپ ریلیز ہوئی تھی۔ جمعہ کے روز یہ نئی آڈیو ٹیپ ایسی ویب سائٹ پر ریلیز کی گئی ہے جس کا استعمال القاعدہ کے کارکن کرتے رہے ہیں۔ یہ ٹیپ ایسے وقت منظر عام پر آئی ہے جب امریکی صدر جارج بش اسرائیل کا دورہ ختم کرکے واپس چلے گئے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد اسرائیل کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریبات میں شریک ہونا تھا۔ ٹیپ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کا معاملہ القاعدہ کی مغرب کے خلاف جنگ میں سب سے اہم وجہ ہے اور گیارہ ستمبر کے حملوں کی وجہ بھی۔ | اسی بارے میں امریکہ اسلام قبول کرلے: اسامہ07 September, 2007 | آس پاس اسامہ کی وڈیو کے اقتباسات08 September, 2007 | آس پاس میڈیا کے ماہر کا پیغام09 September, 2007 | آس پاس ’یورپی افراد کے لیے اسامہ کا پیغام‘ 27 November, 2007 | آس پاس اسامہ کے بیٹے ’امن کے سفیر‘20 January, 2008 | آس پاس متنازعہ کارٹون، اسامہ کی دھمکی19 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||