BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسامہ کے بیٹے ’امن کے سفیر‘
عمر اسامہ بن لادن اور ان کی اہلیہ
عمر اسامہ بن لادن نے اپنے والد سے کوئی قطع تعلق نہیں کیا ہے
اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر اسامہ بن لادن نے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں اور مغرب کے درمیان امن کے سفیر بننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے خبر رساں ادارے اے پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی بیوی امن کے فروغ کے لیے شمالی افریقہ میں 5000 کلومیٹر گھڑ سواری کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا امن ریلی مارچ میں شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

قاہرہ میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ مغرب والوں کے ذہنوں کو بدلنے کا وقت ہے۔ وہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عرب، خصوصاً بن لادن قبیلے کے لوگ اور ان میں بھی اسامہ کے بچے، سب دہشت گرد ہیں۔ یہ سچ نہیں ہے۔‘

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اسامہ بن لادن کے انیس بچے ہیں اور عمر اسامہ کی پہلی بیوی نجوا سے ہیں۔

26 سالہ عمر نے ایک 52 سالہ برطانوی شہری جین فیلکس براؤن سے گزشتہ سال شادی کر لی تھی۔ جین نے بعد میں اپنا نام زئنہ الصباح رکھ لیا تھا۔

عمر اسامہ بن لادن اور ان کی اہلیہ
’شدت پسندی کے علاوہ بھی اسلام کا دفاع کرنے کے بہت بہتر طریقے ہیں‘

عمر نے اپنے باپ سے قطع تعلق تو نہیں کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کے علاوہ بھی اسلام کا دفاع کرنے کے بہت بہتر طریقے ہیں۔

ان کی بیوی الصباح جو عمر کو برطانیہ لانے کی کوشش کر رہی ہیں کہتی ہیں کہ ’عمر سمجھتے ہیں کہ وہ مذاکرات کار ثابت ہو سکتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ (عمر) دنیا کے ان چند لوگوں میں سے ہیں جو یہ کر سکتے ہیں۔‘

عمر القاعدہ کے رہنما کے ساتھ سوڈان اور بعد میں 1996 میں افغانستان میں بھی رہ چکے ہیں۔

عمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہاں القاعدہ کے ایک کیمپ میں تربیت حاصل کی تھی لیکن 2000 میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ لڑائی کے علاوہ اور بھی کوئی حل ہو سکتا ہے۔ وہ اسامہ کو چھوڑ کر سعودی عرب واپس آ گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان چھوڑنے کے بعد سے لے کر اب تک ان کا اپنے والد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

اسی بارے میں
’ یہ نام پیچھا نہیں چھوڑتا‘
23 December, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد