اسامہ بن لادن کی برطانوی بہو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی اخبارات کے مطابق ایک برطانوی خاتون نے اسامہ بن لادن کے بیٹے سے شادی کر لی اور وہ جلد ہی اپنے شوہر کے لیے برطانیہ کے ویزے کے لیے درخواست دینے والی ہیں۔ 51 سالہ جین فیلِکس براؤن کا تعلق برطانیہ کے شہر چیشائر سے ہے اور اسامہ بن لادن کے 27 سالہ بیٹے عمر اسامہ بن لادن سے ان کی ملاقات مصر میں چھٹیاں گزارتے ہوئے اس وقت ہوئی جب وہ اہرامِ مصر کے نزدیک گھڑ سواری کر رہی تھیں۔ جین فیلکس براؤن مسلمان ہو چکی ہیں اور ان کا مسلم نام ’زینا محمد‘ ہے۔ عمر اسامہ بن لادن سے محبت ہونے کے بعد انہوں نے مصر اور سعودی عرب میں اسلامی انداز سے اپنی شادی کی رسومات ادا کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمر اسامہ بن لادن دنیا کے خوبصورت ترین، خاموش طبع، نیک اور حقیقی معنوں میں شریف النفس انسان ہیں۔ زینا محمد نے بتایا ہے کہ انہوں نے اب تک اپنی شادی کو صیغۂ راز میں اس لیے رکھا تاکہ ان کے والدین اور عزیزو اقارب کو ان کے اس فیصلے کی وجہ سے بدنامی نہ اٹھانی پڑے۔ برطانوی خاتون کا دعویٰ ہے کہ انہیں عمر اسامہ بن لادن سے اس قدر محبت ہے کہ انہوں نے بن لادن خاندان سے تعلق کے نتائج کر پرواہ کرتے ہوئے عمر اسامہ سے شادی کر لی۔ ان کے بقول وہ عمر اسامہ کے ساتھ بہت خوش ہیں اور دونوں کی روزانہ ٹیلی فون یا انٹرنیٹ کے ذریعے گھنٹوں تک بات ہوتی ہے۔
زینا محمد نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ دنیا ان کی محبت کو روشن خیالی کے ساتھ سمجھے گی کیونکہ انہوں نے بیٹے سے شادی کی ہے نہ کہ باپ سے اور عمر اسامہ کا اپنے والد کے ساتھ پچھلے سات سال سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ زینا محمد اس سے قبل پانچ دفعہ شادی کر چکی ہیں اور سولہ برس کی عمر میں ان کی پہلی شادی بھی ایک عرب سے ہوئی تھی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ 1970 کی دہائی میں وہ ایک پارٹی میں اسامہ بن لادن سے مل چکی ہیں۔ زینا محمد کے تین بیٹے اور پانچ پوتے پوتیاں ہیں جبکہ عمر اسامہ بن لادن بھی سعودی عرب میں پہلے سے شادی شدہ ہیں۔ زینا کا کہنا ہے کہ عمر کی پہلی عرب بیوی کو بھی ان کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ عمر اسامہ بن لادن اور زینا محمد نے سعودی عرب میں اپنی شادی کی سرکاری طور پر منظوری کی درخواست جمع کروا رکھی ہے اور اب زینا ان کوششوں میں مصروف ہیں کہ وہ برطانوی حکام سے عمر کے برطانیہ کے دورے کی اجازت حاصل کر سکیں۔ | اسی بارے میں ’ یہ نام پیچھا نہیں چھوڑتا‘23 December, 2005 | فن فنکار الجزیرہ پر دستاویزی فلم03 August, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||