’ یہ نام پیچھا نہیں چھوڑتا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسامہ بن لادن کی بھتیجی وفاہ دفور امریکی پاپ موسیقی کی دنیا میں اپنا مقام بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ چھبیس سالہ وفاہ نے ایک پاپ البم ریکارڈ کروانے کے علاوہ مشہور جریدے ’جی کیو‘ کے امریکی ایڈیشن کے لیے کچھ تصاویر بھی کھنچوائی ہیں۔ امریکی شہری وفاہ دفور اسامہ بن لادن کے بھائی یسلام بن لادن کی صاحبزادی ہیں اور انہوں نے اپنا خاندانی نام گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد تبدیل کر لیا تھا۔ ایک برطانوی اخبار’میٹرو‘ کے مطابق وفاہ کا کہنا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن سے کبھی نہیں ملیں اور اپنی والدہ کا نام استعمال کرنے کے باوجود وہ اسامہ کے اس خاندانی نام سے نہیں بچ پاتیں۔ اخبار کے مطابق گیارہ ستمبر کے حملوں کے وقت وفاہ سوئٹرزلینڈ میں اپنی والدہ کے پاس چھٹیاں منا رہی تھیں۔ وفاہ کا ان حملوں کے مطابق کہنا تھا کہ ’ انہوں نے کہنا شروع کیا کہ یہ اسامہ بن لادن کا کام ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ مجھے سکتہ ہوگیا تھا کیونکہ میں یقین نہیں آ رہا تھا کہ یہ نیویارک میں ہو رہا ہے، وہ نیویارک جو میرا گھر ہے‘۔ یاد رہے کہ وفاہ نیویارک کی رہائشی ہیں اور حملوں کے وقت کولمبیا لاء سکول کی طالبہ تھیں۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||