BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 August, 2004, 17:12 GMT 22:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الجزیرہ پر دستاویزی فلم
دستاویزی فلم
’کنٹرول روم‘ میں الجزیرہ کے ایک پروڈیوسر، سامر قادر
عرب ٹی وی چینل الجزیرہ پر بنی دستاویزی فلم ’کنٹرول روم‘ پچھلے ماہ سے برطانیہ میں دکھائی جا رہی ہے۔

الجزیرہ عرب دنیا میں نہایت کامیاب رہا ہے لیکن مغربی ممالک اس پر الزامات لگاتے رہتے ہیں۔

الجزیرہ پر امریکہ کی بش انتظامیہ نے کئی بار اسامہ بن لادن کی ترجمانی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

برطانوی فوج نے اس کی کچھ رپورٹوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اس کے نامہ نگاروں کو کئی بار مصر، کویت، اردن اور فلسطین جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

الجزیرہ صرف خبریں لوگوں تک ہی نہیں پہنچاتا بلکہ کئی بار خود ایک خبر بن جاتا ہے۔

اس چینل کے بارے میں بنی یہ دستاویزی فلم الجزیرہ کے طریقہ کار کو سمجھنے کا موقعہ فراہم کرتی ہے۔ یہ فلم عرب امریکی فلم ساز جہان نوغام نے بنائی ہے۔ اس سے پہلے وہ ’سٹارٹ اپ ڈاٹ کام‘ نامی دستاویزی فلم بنا چکی ہیں۔

دستاویزی فلم
الجزیرہ کے نامہ نگار طارق ایوب امریکی حملے میں مارے گئے تھے

’کنٹرول روم‘ میں عراق پر حملے سے پہلے (مارچ - اپریل 2003 ) الجزیرہ کے کچھ نامہ نگاروں، پروڈیوسروں اور ترجمہ نگاروں کی زندگی اور ان کے کام کی تفصیل دیکھنے کو ملتی ہے۔

چینل کے لیے کام کرنے والے جس جوش و خروش سے اپنا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اسے اجاگر کرنے میں یہ فلم پوری طرح کامیاب ہوئی ہے۔

فلم سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ چینل کا مرکزی مقصد عرب ممالک میں بحث اور سیاسی اصلاحات کو فروغ دینا ہے اور عراق پر حملے کے حوالے سے اس کا مقصد عراقی نقطئہ نظر کو سامنے لانا تھا۔

الجزیرہ کے کئی صحافیوں کا خیال ہے کہ امریکہ نے عراق پر حملے کے دوران چینل کے نامہ نگاروں کو خاص طور پر نشانہ بنایا تھا۔

اس فلم میں جنگ کے دوران صحافت، اخلاق، سچائی اور حقیقت کے بارے میں اہم سوال اٹھائے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر الجزیرہ ایک طرفہ ہے تو کیا مغربی میڈیا ایک طرفہ نہیں ہے؟ جب جنگ خوبصورت نہیں تو پھر جنگ کی خوفناک تصاویر دکھانا غلط کیوں ہے؟

یہ اور ایسے ہی دیگر سوالات کے جواب ڈھونڈنے کی کوشش فلم میں امریکی فوج کے لفٹینینٹ جوش رشلنگ کے ساتھ اتحادی فوج کے میڈیا سینٹر پر بات چیت کے ذریعے کی گئی ہے۔

’کنٹرول روم‘ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں بہت مقبول اور کامیاب ہوئی ہے۔

یہ فلم عراق پر عرب نقطئہ نظر فراہم کرتی ہے۔ شاید امریکہ میں اس کی مقبولیت کی یہی وجہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد