BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 April, 2007, 14:00 GMT 19:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جمائما کا جوڑا صحیفوں کےساتھ
مذکورہ شلوار قمیض جمائما نے پیرس میں ہونے والی شادی کی اسلامی تقریب میں پہنا تھا
پیر کو اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ جمائما خان نے عمران خان کے ساتھ شادی کے موقع پر جو لباس زیب تن کیا تھا وہ لندن میں مقدس صحیفوں کی ایک بڑی نمائش میں رکھا جا رہا ہے۔

خبررساں ادارے پریس ایجسنی کے مطابق یہ شلوار قمیض جمائما نے پیرس میں ہونے والی شادی کی اسلامی تقریب میں پہنا تھا۔

یہ لباس اپریل کے آخر میں لندن کی مشہور برٹش لائبریری میں ایک نمائش میں دکھائے جائے گا۔

’مقدس: ہمارا مشترکہ سرمایہ‘ کے عنوان سے ہونے والی اس نمائش میں دنیا بھر سے یہودیوں، مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس صحیفوں کے نہایت شاندار اور تاریخی نمونے دکھائے جائیں گے۔

نمائش میں انجیل مقدس کا مشہور صحیفہ ’ کوڈیکس سنائٹیکس‘ بھی پیش کیا جائےگا جس کا تعلق تقریباً تین سو پچاس عیسوی سے ہے۔ اس صحیفے کو عیسائیت کی تاریخ میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

مشہور آنجہانی یہودی تاجر سر جیمز گولڈ سمتھ کی بیٹی جمائما خان نے اسلام قبول کر لیا تھا اور انیس سو پچانوے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان سے شادی کی تھی۔

دو ہزار چار میں عمران خان اور جمائما میں طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد جمائما اور برطانوی اداکار ہیؤ گرانٹ کے درمیان تعلقات قائم ہو گئے۔

برٹش لائبریری کے ایک ترجمان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ جمائما کے لباس کو نمائش کے لیئے منتخب کرنے سےایک سنجیدہ اور اہم تقریب کی توقیر میں کمی ہو گی۔‘

ہیوگرانٹ اور جمائما خان نے تین سال ساتھ گزارنے کے بعد فروری میں علیحدگی اختیار کرلی تھی

ترجمان کا کہنا تھا کہ نمائش کے لیئے مختلف نوادرات کو منتخب کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھا گیا ہے کہ یہ مذہبی اور غیر مذہبی دونوں قسم کے شائقین کے لیئے پر کشش ہو۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ لباس کے نمائش میں شامل کئیے جانے سے وہ لوگ بھی نمائش دیکھنے آ سکتے ہیں جو شائد مقدس صحیفوں کو دیکھنے میں کوئی دلچسپی نہ رکھتے ہوں۔

ان کا کہنا تھا : میں نہیں سمجھتا کہ اس سے لباس عامیانہ ہو جائے گا بلکہ اب یہ زیادہ سے زیادہ شائقین کی نظر میں آئے گا اور ہو سکتا ہے کہ جمائما کے سلیبرٹی ہونے کے ناطے لوگ اسے دیکھنے میں زیادہ دلچسپی لیں۔‘

برٹش لائبریری کی یہ نمائش ستائیس اپریل کو شروی ہوگی اور تئیس ستمبر تک جاری رہے گی۔

پھر علیحدگی ۔۔۔
جمائما کی ہیوگرانٹ سے بھی علیحدگی ہوگئی
عمران جمائماوہ بے وفا ہرگز نہیں
عمران، جمائما کے بارے میں افواہوں سے دکھی
عمران اور جمائما کی طلاق پر آپ کا ردعمل کیا ہے؟آپ کی رائے
عمران اور جمائما کی طلاق پر آپ کا ردعمل کیا ہے؟
اسی بارے میں
جمائما اورگرانٹ میں علیحدگی
17 February, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد