’یورپی افراد کے لیے اسامہ کا پیغام‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
القاعدہ نیٹ ورک کی میڈیا پروڈکشن ٹیم کے مطابق تنظیم کے رہنما اسامہ بن لادن ایک نیا پیغام جاری کر رہے ہیں جس میں ان کا خطاب یورپی افراد سے ہوگا۔ یہ دعویٰ پیر کو ایک شدت پسند اسلامی ویب سائٹ پر شائع کیے جانے والے اشتہار میں کیا گیا جس کے ساتھ اسامہ بن لادن کی تصویر بھی تھی۔ ویب سائٹ الصحاب نے یہ نہیں بتایا کہ اسامہ کا نیا پیغام کب نشر کیا جائے گا اور آیا یہ وڈیو پیغام ہوگا یا آڈیو ریکارڈنگ۔ گزشتہ ماہ ایک آڈیو ٹیپ میں جس کی آواز اسامہ بن لادن سے منسوب کی گئی تھی، عراق میں مزاحمت کاروں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ اس ٹیپ میں بولنے والے کا کہنا تھا کہ ایمان کی مضبوطی مسلمانوں میں بھائی چارے سے ہے نہ کہ قبیلے، قومیت یا تنظیم سے۔ بیس ستمبر کو جاری ہونے والے پیغام میں پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف جہاد لڑنے کے لیے بھی کہا گیا تھا۔ القاعدہ کے رہنما نے امریکہ پر گیارہ ستمبر کو ہونے والے حملوں کے موقع پر بھی ایک وڈیو پیغام نشر کیا تھا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن نے ہمیشہ مغربی عوام کی رائے پر اس امید کے ساتھ اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے کہ اس سے ان کے اور انکے رہنماؤں کے درمیان فاصلے بڑھ جائیں گے۔ | اسی بارے میں اسامہ سے منسوب مشرف مخالف بیان20 September, 2007 | پاکستان ’القاعدہ ٹوٹنے کے بجائے زیادہ منظم‘11 September, 2007 | آس پاس میڈیا کے ماہر کا پیغام09 September, 2007 | آس پاس اسامہ کی وڈیو کے اقتباسات08 September, 2007 | آس پاس امریکہ اسلام قبول کرلے: اسامہ07 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||