BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 September, 2007, 22:36 GMT 03:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ اسلام قبول کرلے: اسامہ
اسامہ بن لادن
اس سے قبل اسامہ کو اکتوبر 2004 میں ایک وڈیو میں دیکھا گیا تھا
ایک نئی وڈیو ٹیپ میں اسامہ بن لادن کو تین سال میں پہلی بار دیکھا گیا ہے۔ امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو یہ وڈیو دستیاب ہوئی ہے اور اس کا مطالعہ کیا جارہا ہے۔

اس وڈیو میں اسامہ بن لادن سفید اور کرِیم رنگ کا عبا پہنے ہوئے ہیں۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن اس وڈیو میں تھکے ماندے دکھائی دے رہے ہیں۔ سی آئی اے ابھی تحقیق کر رہی ہے کہ یہ وڈیو مستند ہے یا نہیں۔

اس وڈیو میں ان کی داڑھی ماضی کے مقابلے میں چھوٹی اور زیادہ سیاہ دکھائی دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ وڈیو شاید گزشتہ ایک ماہ کے دوران بنائی گئی ہوگی۔

تیس منٹ کی اس وڈیو میں اسامہ بن لادن نے عراق میں جنگ کے خاتمے کے دو طریقے بتائے ہیں: اول یہ کہ امریکہ کی اتحادی افواج کے خلاف مزاحمت میں تیزی کی جائے، یا دوئم یہ کہ امریکہ اسلام قبول کرلے۔

امریکی حکام نے امریکی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ وڈیو میں امریکہ کو ’کوئی واضح خطرہ نہیں‘ ہے۔ اسامہ بن لادن کو اس سے قبل اکتوبر 2004 میں ایک وڈیو میں دیکھا گیا تھا۔

جمعرات کو ہی القاعدہ کی شاخ سمجھی جانے والی ایک ویب سائٹ نے اعلان کیا تھا کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے چھ سال مکمل ہونے پر اسامہ بن لادن امریکہ کے نام ایک پیغام نشر کرینگے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امید کی جارہی ہے کہ آئندہ بہتر گھنٹوں کے اندر یہ وڈیو نشر کی جاسکتی ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نئی وڈیو سے یہ قیاس آرائیاں ختم ہوجائیں گی کہ اسامہ بن لادن زندہ نہیں ہیں۔

امریکی داخلی سکیورٹی کے محکمے نے کہا ہے کہ اس کے پاس امریکہ کے خلاف کسی فوری حملے کی معتبر اطلاع نہیں ہے۔

ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ٹام کیسی نے کہا ہے کہ ’میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بات جو وہ کہ رہے ہیں یا کہنے جارہے ہیں انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کے ہمارے عزم یا ہمارے عالمی پارٹنروں کے عزم کو تبدیل کرسکتی ہے۔‘

تاہم جمعہ کو نیو یارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز سے ایک خطاب میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن نے وارننگ دی کہ القاعدہ امریکہ پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ہیڈن نے کہا: ’ہمارے تجزیہ نگاروں نے کافی معتبر اندازہ لگایا ہے کہ القاعدہ امریکہ میں پراثر منصوبوں کی پلاننگ کر رہی ہے۔۔۔۔ القاعدہ ایسے مقامات پر توجہ دیے ہوئے ہے جن سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوں۔‘

گزشتہ جولائی میں امریکی سینیٹ نے اسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے انعام کی رقم دگنا کر کے پچاس ملین ڈالر کردی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد