BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 November, 2008, 01:41 GMT 06:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی تجاویز، اسرائیل کا خیرمقدم

شاہ عبداللہ
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے پاکستان کے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے
اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے سعودی عرب کی جانب سے پیش کردہ مشرق وسطٰی امن تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

یہ تجاویز سعودی بادشاہ عبداللہ نے مذہبی رواداری پر اقوام متحدہ کے تحت ایک کانفرنس کے جس اجلاس میں پیش کی ہیں اس میں اسرائیل بھی شریک ہے جو بجائے خود غیرمعمولی بات ہے۔

شمعون پیریز کا کہنا تھا: ’شاہ کی تجاویز نے مشرق وسطٰی کی اب تک کی پالیسیوں کو بالکل تبدیل کردیا ہے۔ ابھی حالیہ دنوں تک باضابطہ عرب موقف میں صرف تین انکار تھے کہ نہ تو اسرائیل کو تسلیم کیا جائے گا، نہ کوئی مذاکرات اور نہ ہی اسرائیل کے ساتھ کوئی امن ہوگا۔ آج ہم نے ایک بالکل مختلف اور دوستانہ بات سنی ہے جو قابل فہم ہے اور یہ احساس دلاتی ہے کہ مشرق وسطٰی میں جامع امن کے قیام کا وقت آگیا ہے۔‘

دریں اثناء پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ، اور افغانستان کے صدر حامد کرزئي کے مابین نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ثقافت امن نام سے بین المذاہب پر ہونیوالی عالمی سربراہ کانفرنس میں ملاقات ہوئي ہے۔

یہ بات بدہ کی شام نیویارک میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتائي۔

جامع قیامِ امن کا وقت
 شاہ کی تجاویز نے مشرق وسطٰی کی اب تک کی پالیسیوں کو بالکل تبدیل کردیا ہے۔ ابھی حالیہ دنوں تک باضابطہ عرب موقف میں صرف تین انکار تھے کہ نہ تو اسرائیل کو تسلیم کیا جائے گا، نہ کوئی مذاکرات اور نہ ہی اسرائیل کے ساتھ کوئی امن ہوگا۔ آج ہم نے ایک بالکل مختلف اور دوستانہ بات سنی ہے جو قابل فہم ہے اور یہ احساس دلاتی ہے کہ مشرق وسطٰی میں جامع امن کے قیام کا وقت آگیا ہے
شمعون پیریز

کانفرنس کے پہلے دن صدر آصف علی زرداری کی مصرفیات پر پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس ملاقات میں ان رہنماؤں کے درمیان کئی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ بین المذاہب کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ کے صدر آصف علی زرداری کی علیحدہ علیحدہ دوطرفہ ملاقاتیں امریکی سیکرٹری خارجہ کونڈا لیزا رائس، فلپائن کی وزیر اعظم گلوریا ارویو اور کویت کے فرمانروا شیخ صباح الاحمد الجابر کیساتھ بھی ہوئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، ریپبلیکنز اور ڈیموکریٹس دونوں کیلیے انتہائي مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ کی اقتصادی قیمت بھی ادا کی ہے اور گذشتہ سات سالوں میں دہشتگردی میں پاکستان کو اپنے سینکڑوں شہریوں اور فوجیوں کی جانوں کے علاوہ اقتصادی طور پر ساڑھے چونتیس بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نےکہا کہ وہ نومنتخب صدر باراک اوباما کیساتھ پاکستان۔امریکہ تعلقات پر کام کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

پریس کانفرنے کے دوران کولیشن فار جرنلسٹس نیویارک کے صدر معسود حیدر نے وزیر خارجہ سے مینگورہ میں صحافی کی ہلاکت پر صحافیوں کیطرف سے باقاعدہ احتجاج ریکاروڈ کروایا اور وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ محمد شعیب کے قتل کی تحقیقات کرائي جائینگي۔

نیویارک میں صدر زرداری کی اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے ممکنہ ملاقات کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ نے ملاقات کے طے شدہ پروگرام کی تردید کی۔

اقوام متحدہ میں ثقافت امن (کلچر آف پیس) کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرنے والوں میں پاکستان کے صدر آصف علی زرادری اور صدر بش شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھ برس پہلے یہ پیش کش کی تھی کہ انیس سو سڑسٹھ سے اسرائیل کے قبضے میں موجود علاقوں کو خالی کر دینے کی عوض عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی کانفرنس میں سعودی بادشاہ نے دہشت گردی کو تمام مذاہب کا دشمن بھی قرار دیا۔

 آصف زرداری آگے سیاست ہے
یہاں سے آگے نہ کوئی اصول ہے نہ کوئی نظریہ۔
قبائلی اور بندوبستی علاقےخیبر معرکہ کیوں؟
فوجی آپریشن، اسباب، نتائج اور سوالات؟
بینظیر بھٹوچودھریوں پر وار
مشرف اور چودھریوں کے اتحاد پر پہلا باقاعدہ وار
صدر مشرفہمیشہ نایاب چیز
صدر مشرف، اخلاقی برتری اور کاٹھ کا گھوڑا
احتجاج’خواہش کی قبر‘
صدارت محفوظ، سیاسی عزائم کا پتہ نہیں؟
اسی بارے میں
امریکہ کے غلام نہیں: گیلانی
02 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد