BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 November, 2007, 03:21 GMT 08:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش طوفان: 2300 افراد ہلاک
بنگلہ دیش
متاثرہ علاقوں میں اکثر لوگوں نے جمعرات سے کچھ نہیں کھایا
بنگلہ دیش میں حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں ملک کے جنوبی اور وسطی حصوں میں دور دراز علاقوں تک جاری ہیں اور جمعرات کو آنے والے سمندری طوفان میں ہلاک ہونے والے کی تعداد دو ہزار تین سو تک پہنچ گئی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے اور لاشیں نکالنے کا کام ابھی جاری ہے اور حکام اس خدشے کا اظہار بھی کرتے ہیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔



ایک اندازے کے مطابق سمندری طوفان سے دس لاکھ خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش نے اس طوفان کی ایک قومی آفت قرار دیا ہے اور متاثرین کے لیے بیرونی امداد کے اعلانات جاری ہیں۔

’سدر‘ نامی اس طوفان سے سب سے زیادہ نقصان بنگلہ دیش کے جنوبی ساحل پر ہوا ہے۔ اندازوں کے مطابق دسیوں ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ ٹیلی فون کے تاروں کے کٹ جانے اور سڑکوں پر پڑے ملبے کی وجہ سے راستے بند ہو گئے ہیں جس کے باعث متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

متاثرین کی تعداد لاکھوں میں ہوسکتی ہے

ڈھاکہ سے بی بی سی کے نامہ نگار مارک ڈومیٹ نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔ دریاؤں میں کشتیوں کی سروس بند ہے جبکہ سڑکوں پر درخت گرے پڑے ہیں۔

فوجی ہیلی کاپٹروں اور جہازوں نے سنیچر کو امدادی کاموں میں حصہ لیا اور بعض دور دراز علاقوں میں امدادی اشیاء اور ادویات پہنچائیں۔ فوجی جہازوں نے بعض سمندری گزرگاہوں کو صاف کرنے کا کام بھی سر انجام دیا جو سمندری طوفان کے باعث کشتیاں ڈوبنے سے بند ہو گئی تھیں۔ بعض علاقوں میں ہاتھیوں سے سڑکوں پر پڑے ملبے کو ہٹانے کا کام لیا گیا۔

خلیج بنگال سے اٹھنے والا سمندری طوفان جمعرات کو بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا اور اس کے نتیجے میں دو سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں تاہم یہ طوفان کوئی نقصان پہنچائے بغیر دارالحکومت ڈھاکہ سے گزر گیا۔ بعد ازاں کئی گھنٹوں بعد ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں اس کا زور ٹوٹ گیا۔

بی بی سی کی کشتیبنگلہ دیش پہلا شکار
’عالمی حدت سے بنگلہ دیش کو شدید خطرہ ہے‘
سیلاب زدہسیلاب سے تباہی
متاثرین کوخوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا
بنگلہ دیشسیلاب جو نہیں بھولتا
بنگلہ دیش: لوگ قدرتی آفت سے کیسے نمٹتے ہیں
جنوبی ایشیا سیلابامداد شدید مشکل
جنوبی ایشیاء میں سیلاب متاثرین کو مشکلات
اسی بارے میں
بنگلہ دیش کے مسائل
15 August, 2007 | آس پاس
سیلاب کی فتح
02 August, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد