BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 November, 2007, 11:47 GMT 16:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش: سمندری طوفان کا خطرہ
کئی مقامات پر دس فٹ اونچی لہریں اٹھنے کا خطرہ ہے
بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں تیز سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر مکمل چوکسی برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور مونگلا اور چٹگام کے بڑے بندرگاہوں پر کام روک دیا گیا ہے۔

طوفان خلیج بنگال سے بنگلہ دیش کا رخ کر رہا ہے اور جن علاقوں میں سب سے زیادہ تباہی کا خطرہ ہے، وہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

فوج، کوسٹ گارڈ اور پولیس کے چالیس ہزار سے زیادہ اہلکار ساحلی علاقوں میں تعینات کیے گئے ہیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق طوفان آئندہ چند گھنٹوں میں بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

اس دوران دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور ہندوستان اور برما کے مغربی ساحل پر واقع علاقے بھی اس کی ‏زد میں آسکتے ہیں۔

بنگلہ دیش میں ہر سال بڑے پیمانےپر تباہی ہوتی ہے

بنگلہ دیش میں عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں ماحول میں تبدیلی کے اثر کا جائزہ لینے کے لیے بی بی سی کے ایک پراجیکٹ کے تحت جو کشتی ملک کے بڑے دریاؤں کا سفر کر رہی ہے، اس پر موجود نامہ نگار الیسٹئر لاسن کے مطابق موسم تیزی سے خراب ہو رہا ہے۔

یہ کشتی اسوقت دریائے جمنا میں ڈھاکہ کے قریب موجود ہے۔

عہدیداران کے مطابق بنگلہ دیش میں اب سمندری طوفانوں کی پیشگی وارننگ کا نظام کافی بہتر ہوگیا ہے جس کی وجہ ماضی کے مقابلے میں اب طوفانوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد کافی کم ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس طوفان کے نتیجے میں دو فٹ اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ یہ طوفان اس سال کا سب سے خطرناک بتایا جارہا ہے اور اس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوگی۔

سیلاب زدہسیلاب سے تباہی
متاثرین کوخوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا
جنوبی ایشیا سیلابامداد شدید مشکل
جنوبی ایشیاء میں سیلاب متاثرین کو مشکلات
شائستہشائستہ کی کہانی
’میرا جہیز اور ارمان بھی بہہ گئے‘
بنگلہ دیشسیلاب جو نہیں بھولتا
بنگلہ دیش: لوگ قدرتی آفت سے کیسے نمٹتے ہیں
اسی بارے میں
بنگلہ دیش کے مسائل
15 August, 2007 | آس پاس
سیلاب جو بھولتا نہیں
07 November, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد