BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 June, 2007, 16:36 GMT 21:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سمندری طوفان، بھارتی کراچی میں

 فائل فوٹو: اکثر بھارتی ماہی گیر راستہ بھٹک کر پاکستان پہنچ جاتے ہیں
فائل فوٹو: اکثر بھارتی ماہی گیر راستہ بھٹک کر پاکستان پہنچ جاتے ہیں
بحرِ ہند میں طوفان کے دوران بھٹک کر اکتالیس بھارتی شہری پاکستان پہنچ گئے ہیں جنہیں کراچی کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کی سینٹرل جیل سے یکم جولائی کو پچاس بھارتی ماہی گیر رہا کیے جارہے ہیں۔ یہ لوگ بھی پاکستان کی حدود میں مچھلی پکڑتے ہوئے گرفتار کیے گئے تھے۔

کراچ کے ایک ہوٹل میں پناہ پانے والے افراد بھارت کے شہر جام نگر کے قریب لوگ کسی آف شور پیلٹ فارم پر کام کرتے ہیں۔ ان کی کشتیاں طوفان میں پھنس گئیں اور پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئیں۔

یہ لوگ دبئی کے ایک کمپتی کے ملازم ہیں۔ اس کمپنی کے پاکستان میں ایجنٹ کیپٹن اضر نے بتایا کہ ان کی ایک کشتی ڈوب بھی گئی۔ ان افراد کو پاکستانی بحریہ کے ایک جہاز کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا ہے۔

ان کے پاس ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ہوٹل تک محدود کردیا گیا ہے اور ان کی واپسی کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان میں بھارت کے سفارتخانے کے حکام کراچی پہنچ گئے ہیں اور اپنے شہریوں سے ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں۔

سفارتخانے کے ایک اہلکار سنجے ماتھر کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری دبئی جا رہے تھے کہ طوفان میں پھنس گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی بحریہ کی مدد سے ان لوگوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ سنجے ماتھر کا کہنا تھا کہ وہ ان لوگوں کی سفارتخانے کی جانب سے مدد کرنے کے لئے آئے ہیں تاکہ انہیں واپس ہندوستان بھجوایا جاسکے۔

اسی بارے میں
کراچی: 115 انڈین ماہی گیر رہا
09 January, 2007 | پاکستان
مزید قیدیوں کا تبادلہ
23 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد