BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 January, 2007, 17:05 GMT 22:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ماہی گیر قیدی بھارت کے حوالے

ماہی گیروں کی رہائی
بھارت اور پاکستان کی جیلوں بہت سے بےقصور ماہی گیر اب بھی قید ہیں
پاکستان نے اپنے ہاں قید ایک سو پندرہ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے بھارت کے حوالے کردیاہے۔

کراچی سے لاہور پہنچنے والے بھارتی ماہی گیروں کو بدھ کی شام گئے لاہور اور امرتسر کے درمیان سرحدی چوکی واہگہ کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالہ کیاگیا۔

اس موقع پر موجود دونوں ملکوں کے حکام کے مطابق دونوں طرف کی جیلوں میں اب بھی ایک دوسرے کے چار سو سے زیادہ افراد قید ہیں۔

وفاقی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار غلام محمد نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ چار برسوں میں پاکستان نے پانچ ہزار دو سو بائیس قیدیوں کو بھارت کے حوالہ کیا ہے جبکہ بھارت نے اس عرصہ میں سات سو تیرہ قیدیوں کو پاکستان کے حوالہ کیا ہے۔

غلام محمد نے کہا کہ اس وقت بھارت کی جیلوں میں چار سو چوالیس پاکستانی قید ہیں جن میں سے چار سو نو عام شہری ہیں اور بتیس ماہی گیر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان بھارت میں قید دو سو پاکستانی قیدیوں کے کاغذات بھیج چکا ہے لیکن ان میں سے اب تک صرف انیس لوگوں کو رہا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نے دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے کہا ہے کہ وہ رہا نہ کیے جانے والے باقی پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات مہیا کرے۔

واہگہ پر موجود بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عہدیدار سمن کول نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ سال نومبر میں بھارت نے اپنے چار سو انسٹھ قیدیوں کی فہرست پاکستان کو دی تھی جن میں سے تقریبا ساڑھے چار سو افراد ماہی گیر ہیں۔

سمن کول نے کہا کہ آج رہا ہوکر بھارت جانے والے قیدیوں کے بعد بھی پاکستان کی جیلوں میں دو سو چوہتر بھارتی قیدی موجود ہیں۔

نومبر سنہ دو ہزار چھ میں دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان کیے گئے ایک معاہدہ کے مطابق ایسے قیدی جو اپنی مدت سزا مکمل کرچکے ہیں اور ان کی شہریت کی تصدیق ہوگئی ہے انہیں دونوں ملک ایک دوسرے کے حوالے کردیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد