چھ پاکستانی ماہی گیر گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات میں حفاظتی دستوں نے چھ مشتبہ پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہندوستانی حفاظتی ایجینسیوں کے مطابق ان ماہی گیروں کی گرفتاری کی وجہ ان کا مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے ہندوستان کی سمندری حدود کے اندر داخل ہو جانا تھا۔ پولس حکام کے مطابق ماہی گیروں کو جمعہ کو ضلع جام نگر کے گاؤں جام کلیان پور کے نزدیکی سمندر کے کنارے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ماہی گیروں کی کشتیوں کو ضبط کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے ماہی گیر اکثر ایک دوسرے کے بحری سرحدی قانون کی غیر ارادتًا خلاف ورزی کرتے رہے ہیں اور اس کے سبب کئی مرتبہ دونوں ملکوں کی ماہی گیروں کی گرفتاریاں بھی ہوتی رہتی ہیں۔ اکثر انہیں کئی مہینے جیلوں میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا جاتا ہے۔ اس برس ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے سبب ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس برس مئی کے مہینے میں پاکستانی حکومت نے اکثر ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل بھارت نے بھی پاکستان کے انسٹھ مچھیروں کو رہا کیا تھا جو واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے تھے۔ | اسی بارے میں پاکستان: 371 بھارتی ماہی گیر واپس 10 September, 2005 | پاکستان کراچی: 529 بھارتی ماہی گیر رہا 21 March, 2005 | پاکستان پاکستان میں 182 بھارتی قید02 February, 2005 | پاکستان ماہی گیروں کے قتل پراحتجاج20 May, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||