کراچی: 529 بھارتی ماہی گیر رہا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی سے رہائی پانے والے پانچ سو انتیس بھارتی ماہی گیر کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے جہاں وہ پیر کو کسی وقت واہگہ سے سرحد پار کر کے وطن واپس جائیں گے۔ جیل سے پانچ سو تیتیں بھارتی شہریوں کو رہائی دی گئی ہے ان میں یہ پانچ سو انتیس ماہی گیر بھی شامل ہیں جن میں بیشتر پاکستانی سندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پکڑے گئے تھے۔ اتوار کی شام کراچی سے الفرید ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ ہونے والے ان ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی نے رخصت کیا۔ کم از کم پانچ ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال کے قید یہ ماہی گیر گھر جانے کے احساس سے خوش نظر آ رہے تھے لیکن ان میں سے اکثر کا کہنا تھا کہ وہ واپس جا کر اب کوئی اور کام کریں گے اور مچھلیاں نہیں پکڑیں گے۔ ان ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ابھی لانڈھی جیل میں ان کے کئی ساتھی گرفتار ہیں- رہائی ہانے کے بعد کچھ ماہی گیروں نے کہا کہ ہم تو سمندر میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے نیوی والے آئے اور انہوں نے ہمیں پکڑ لیا۔ انہی میں سے ایک اور ماہی گیر کا کہنا تھا کہ سمندر میں کچھ پتہ نہیں چلتا کہ ہم بھارتی علاقے میں ہیں یا پاکستانی میں حدود میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں اور اس وقت تو انہیں ایسا لگ رہا ہے جیسے سارے جہان کی خوشیاں ایک ساتھ مل گئی ہوں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||