چوالیس بھارتی ماہی گیر گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر چوالیس بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایجنسی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کے ان ماہی گیروں کو کل گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے زیر استعمال سات کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ ماہی گیر پاکستان کی ایکسکلوسو اکنامک زون میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔ ان ماہی گیروں کو آج ڈاکیارڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کو کل ایک مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پاکستان نے ماہی گیروں کی گرفتاری کی اطلاع بھارتی میری ٹائم ایجنسی کو دے دی ہے۔ پاکستان اور بھارت نے پچھلے سال خیر سگالی کے طور پر سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے سینکڑوں ماہی گیروں کو رہا کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||