| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی مچھیرے: پہلے رہا پھرلاپتہ
تاہم حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے بارہ ماہی گیروں سمیت ان کی دو کشتیاں لاپتہ ہیں۔ یہ دو سو انہتر ماہی گیر گزشتہ برس نومبر میں پاکستانی پانیوں میں جاگھسنے کی بنا پر گرفتار کرلئے گئے تھے۔ تاہم اب پاکستان نے خیر شگالی کے طور پر انہیں رہا کیا ہے۔ جواب میں بھارت نے کہا ہے کہ وہ بھی سو کے قریب پاکستانیوں کو رہا کرے گا۔ دونوں ممالک عام طور پر ایک دوسرے کے ماہی گیر پکڑ لیتے ہیں۔ دونوں طرف سے مچھیرے ان کارروائیوں کو غیر انسانی قرار دیتے ہیں۔ پاکستانی دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی حکومت بھارتی ماہی گیروں کو ان کی اکتیس کشتیوں کے ساتھ رہا کردے گی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ اقدام پاکستانی وزیرِ اعظم ظفراللہ جمالی کے اس امن پیکج کاحصہ ہے جس کی پیشکش انہوں نے مئی میں کی تھی۔ بھارت میں ماہی گیروں کی ایسوسی ایشن کا ایک چھ رکنی وفد پاکستان سے رہائی پانے والے مچھیروں کی وطن واپسی کے انتظامات کرنے کے لئے کراچی آیا تھا۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان ویلجی بھائی نے کہا کہ دونوں طرف سے ماہی گیر اور ان کے خاندان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور یہ گرفتاریاں بلکل غیر انسانی ہیں۔ پاکستان دوسرے مرحلے میں چوہتر ماہی گیروں کو ان کی اٹھارہ کشتیوں کے ہمراہ وطن واپس بھیجے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |