BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 November, 2003, 12:49 GMT 17:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان نے بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے
بھارتی ماہی گیر
بھارتی ماہی گیر ایک برس قبل پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار ہوئے تھے۔

پاکستان میں سمندری حدود میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ’کوسٹ گارڈز‘ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ چوہتّر بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے گئے ہیں جو گزشتہ ایک برس سے کراچی کی جیل میں قید تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والے یہ ماہی گیر اور ان کی تیئس کشتیاں کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں بھارتی حکام کے حوالے کی گئیں جس میں بھارتی سفارتی حکام اور پاک بحریہ کے افسران نے شرکت کی۔

توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے کے بعد بحال ہوتے ہوئے تعلقات میں مزید بہتری کے لئے بھارت بھی ان نوّے پاکستانی ماہی گیروں کو منگل ہی کو کسی وقت رہا کردے گا جو بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

پاکستان کی سمندری حدود میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ’میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی‘ کے ایک افسر کمانڈر سید سبط حسن نے بتایا کہ رہا ہونے والے چوہتّر بھارتی ماہی گیر اس وقت گرفتار کئے گئے تھے جب وہ گزشتہ برس پاکستانی حدود میں داخل گھس آئے تھے۔

کمانڈر حسن نے بتایا کہ یہ ماہی گیر وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے حکم پر خیرسگالی کے اقدام کے طور پر رہا کئے جارہے ہیں۔

ستمبر میں بھی دو سو انہتّر بھارتی ماہی گیر ایک برس قید رہنے کے بعد رہا کردیئے گئے تھے۔

کمانڈر حسن نے امید ظاہر کی ’ہمارے چورانوے پاکستانی ماہی گیر بھارت سے رہا ہوکر کل (بدھ) تک یہاں (پاکستان) پہنچ جائیں گے۔ بھارتی حکام نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ آج ہی کسی وقت رہا کردیئے جائیں گے۔‘

گزشتہ برس جب وزیراعظم جمالی نے پاکستانی ہائی کمشنر کی دہلی واپسی اور دونوں ممالک کے درمیان بس سروس کی بحالی کا اعلان کیا تھا تو ساتھ ہی انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ تھا کہ بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے جائیں گے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بھارتی جیل میں پاکستانی ماہی گیروں کی تعداد ترانوے ہے یا چورانوے۔

دونوں ممالک کے تعلقات اور فضائی، ریل اور سڑک کے رابطے دسمبر سن دو ہزار ایک میں بھارتی پارلیمان پر ہونے والے اس حملے کے بعد منقطع ہوگئے تھے جس کا الزام بھارت نے پاکستان میں مقیم شدت پسندوں پر عائد کیا تھا۔ اس حملے میں خود کش حملہ آووروں سمیت چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم چند مہینوں سے دونوں جانب سے تعلقات کو معمول پر لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد