پاکستان: 26بھارتی ماہی گیر گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے 26 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ ان ماہی گیروں کے زیر استعمال چار کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ان لوگوں کو کراچی کے 70 کلومیٹر مشرق میں پاکستان کیے خصوصی معاشی علاقے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیر بار بار پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ تین روز قبل بھی 44 بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سال چار سو سے زائد بھارتی ماہی گیر گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ بھارت نے بھی سو سے زیادہ پاکستانی ماہی گیر گرفتار کئے ہیں۔ ایجنسی کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایم ایس اے کی کشتی ’رحمت‘ نے دوران گشت 14 پاکستانی مچھیروں کو بچا لیا ہے۔ یہ ماہی گیر ایک کشتی ’المحمدی‘ پر 18 ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے سمندر میں گئے تھے مگر ان کی کشتی کا انجن خراب ہو گیا اور وہ سمندر میں لہروں کے رحم و کرم پر بھٹکنے لگے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||