تین پاکستانی ماہی گیر ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس نے بھارتی حدود کے دس میل اندر تین پاکستانی ماہی گیروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستانی ماہی گیر سوموار کو بھارت کی مغربی ریاست گجرات سے لگنے والی سمندری حدود میں دس میل اندر تک داخل ہو گئے تھے۔ بحریہ نے ماہی گیروں کی کشتی پر جاکھاؤ کے بندرگاہ کے قریب قبضہ کر لیا اور اس میں سوار دیگر چھ ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔ بحریہ کا کہنا ہے کہ ان ماہی گیروں کو کئی بار وارننگ دی گئی تاہم انہوں نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔ علاقے میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ماہی گیر مسلح نہیں تھے۔ اس کے علاوہ علاقے میں پاکستانی اور بھارتی ماہی گیر ایک دوسرے کی سمندری حدود میں آتے جاتے رہتے ہیں اور ان کی گرفتاریاں بھی ہوتی رہتی ہیں تاہم ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ بحریہ ان میں سے کسی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||