عبدالرشید شکور بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی |  |
 |  بھارتی مچھیرے کراچی میں(فائل فوٹو) |
پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں کراچی کی جیل میں قید270 بھارتی ماہی گیروں رہا ہوگئے ہیں۔ ان میں سے266 لانڈھی جیل اور چار بچے بچوں کی جیل میں قید تھے۔ ان کی رہائی ایدھی فاؤنڈیشن کی کوششوں کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔ یہ ماہی گیر کسی مقدمے کے بغیر ایک سال سے وطن جانے کے انتظار میں بیٹھے تھے۔ جیل سے رہائی کے بعد اتوار کی شب انہیں ٹرین کے ذریعے لاہور بھیجا جائے گا جہاں سے وہ سرحد پار کرجائیں گے۔ پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں اسوقت تقریباً 900 بھارتی ماہی گیر جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں اسی طرح بھارتی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں پاکستانی ماہی گیروں کی ایک بڑی تعداد بھی بھارتی جیلوں میں رہائی کی منتظر ہے۔ |