BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 December, 2004, 09:20 GMT 14:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمان سے 758 پاکستانی وطن واپس

غیر قانونی تارکین وطن
اس سال خلیجی ریاستوں سے بے دخل کئے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد اکیس ہزار تک پہنچ گئی ہے
عمان سے بے دخل کئے گئے سات سو اٹھاون پاکستانی بدھ کو کراچی پہنچے۔

امیگریشن حکام کے مطابق اس سال صرف خلیجی ریاستوں سے بے دخل کئے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد اکیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

ان پاکستانیوں کو ایک کارگو لانچ میں وطن واپس لایا گیا۔

ملک کے پسماندہ علاقوں سےتعلق رکھنے والے ان افراد کو مقامی ایجنٹ بیرون ملک نوکری کا وعدہ کرکے غیر قانونی طریقے سے مسقط کے نزدیک آدھی رات کے وقت سمندر میں اتار دیتے ہیں جہاں سے یہ افراد تیر کر عمان کی سرحد عبور کرتے ہیں اور سرحد پر ہی دھر لئے جاتے ہیں۔ ان افراد کو مسقط کی جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔

کراچی سے ان افراد کو بلوچستان کے سرحدی قصبے مند بلو، وہاں سےایران اور پھر عمان کے ساحل پرلایا جاتا ہے۔ان پاکستنیوں کو لے جانے کے لئے ایجنٹ پچھلے چند سالوں سے یہی روٹ استعمال کر رہے ہیں مگر نہ ہی پاکستانی حکام اور نہ ہی ایرانی حکام اس سلسلے کو روک پائے ہیں۔

پاکستانی حکام کا موقف یہ ہے کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ کراچی کے علاقے لی مارکیٹ سے ہفتے میں تین دن بسیں بھر کر بیرون ملک جانے کے ان خواہشمندوں کو بلوچستان لے کر جاتی ہیں مگر ان کو بلوچستان جانے سے روکنے کا ان کے پاس کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

جبکہ ان افراد کو عمان کے جیلوں سے رہائی دلانےکے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے انچارج صارم برنی کا کہنا ہے کہ اس کاروبار میں چند با اثر لوگوں کے ملوث ہونے کی وجہ سے پاکستانی حکام کسی کاروائی سے گریز کر رہے ہیں۔

صارم برنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی حکام اس معاملے میں زیادہ قصوروار ہیں جو ان پاکستانیوں کو بغیر پاسپورٹ کے نہ صرف ایران میں داخل ہونے دیتے ہیں بلکے ان کو ایران سے مسقط پہنچنے سے بھی نہیں روکتے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد