BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 September, 2005, 19:35 GMT 00:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: 371 بھارتی ماہی گیر واپس

بھارتی ماہی گیروں
کراچی کی جیلوں سے رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر وطن واپسی کے کیے ٹرین میں
پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پرگرفتار کیے جانے والے والے تین سو اکہتر بھارتی ماہی گیروں کو بھارت کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

ان ماہی گیروں کو گزشتہ ایک سال کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ جو کراچی کی سینٹرل اور لانڈھی جیل میں قید تھے۔

سنیچر کی شب ان کو کراچی کے کینٹ ریلوے اسٹیشن سے خیبر میل ٹرین کے ذریعے لاہور روانا کیا گیا۔

بھارتی ماہی گیروں کو الوداع کرنے آنے والے آئی جی جیلز سندھ ایاز مغنی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان قیدیوں کو اتوار کو لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائیگا۔ جبکہ پیر کو ان کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ کیا جائیگا۔

قیدیوں کی ٹکٹوں اور کھانے پینے کا انتظام ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ان کا تعلق گجرات، بہار اور تامل ناڈو سے ہے۔ کورٹ پولیس کا ایک دستہ ان کو لاہور پہنچائے گا۔

بھارتی ماہی گیروں عثمان، جیوا بھائی، نارائن، موہن، کالو، رمن اور ویرو نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مچھلی کا شکار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کی حدود کا پتہ ہی نہیں چلتا ہے۔ پانی میں کب پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں جب پکڑے جاتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے۔

بھارتی ماہی گیروں
ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ پانی میں پتہ ہی نہیں چلتا کہ کہاں ہندوستان ختم ہوتا ہے اور کہاں سے پاکستان شروع ہوتا ہے

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ ان کی لانچیں بھی پکڑی گئی تھیں۔ جن میں سے ہر ایک کی مالیت پندرہ لاکھ روپے تک ہے مگر پاکستانی حکام نے وہ واپس نہیں کی ہیں۔ جبکہ دیگر سامان واپس لوٹ دیا ہے۔

اپنی آزادی پر انتہائی خوش نظر آنے والے ان بھارتی ماہی گیروں نے کہا کہ پاکستانیوں کا سلوک اچھا تھا۔ جیل تو جیل ہوتا ہے۔ کھانا وقت پر ملتا تھا مگر وہ اتنا اچھا نہیں ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جیل سے انہوں نے رشتہ داروں کے لیے کئی خط لکھے مگر ان میں سے کوئی بھی ان کو نہیں مل سکا پولیس والے کہتے تھے کہ آپ کا خط بھیج دیا ہے۔ مگر وہ پھاڑ کر پھینک دیتے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد