پاکستان: 45 بھارتی ماہی گیر گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے 45 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی ماہی گیروں کے زیر استعمال سات کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ان افراد کو چھبیس اور ستائیس تاریخ کو کراچی کے 110 ناٹیکل کلومیٹر جنوب مشرق میں پاکستان کے ایکسکلوسو ایکنامک زون کے اندر گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ڈاکیارڈ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیر بار بار پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ پچھلے ہفتے 70 بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سال پانچ سو سے زائد بھارتی ماہی گیر گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ بھارت نے بھی سو سے زیادہ پاکستانی ماہی گیر گرفتار کیے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||