چھ پاکستانی مچھیرے گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گجرات کے علاقے سر کریک میں انڈین پولیس نے چھ پاکستانی مچھروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان مچھروں کے پاس چین کے بنے ہوئے جدید وائرلیس سیٹ موجود تھے۔ ان مچھروں کو مزید تحقیقات کے لیے بھوج کے پولیس سٹیشن میں لےجایا گیا ہے۔ سر کریک کا علاقہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان متنازعہ ہے اور یہ دونوں ملک اس علاقے سے ایک دوسرے کے مچھروں کو وقتا فوقتا گرفتار کرتے رہتے ہیں۔ لیکن تازہ ترین گرفتاریوں کے بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان مچھروں کو گرفتار کرنے کی وجہ ان کے پاس جدید وائرلیس سیٹوں کی موجودگی تھی۔ 2004 کے بعد سے انڈیا اور پاکستان نے سینکڑوں کی تعداد میں قیدیوں، مچھروں اور کسانوں کو رہا کیا ہے جو کہ غلطی سے بارڈر پار کر گئے تھے۔ دونوں جوہری تواناہی رکھنے والے ہمسایہ ملکوں میں تعلقات بہتر کرنے کے لیے اور امن کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے ان دونوں ملکوں نے کئی اقدامات کیے ہیں۔ | اسی بارے میں بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا اعلان03 September, 2003 | صفحۂ اول بھارتی ماہی گیروں کی وطن واپسی05 September, 2003 | صفحۂ اول ’کمشیر تقسیم نہیں ہوگا‘09.05.2003 | صفحۂ اول بھارت پاک کشیدگی کم02.05.2003 | صفحۂ اول بازار کی رونق لوٹے گی21.05.2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||